جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو سمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ویوپرپھنسےبحری جہازکوسمندرکی جانب گھسیٹنے میں ناکامی کے بعد آپریشن کل تک مؤخر کردیا گیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم پھر ڈینجرزون میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کے آپریشن میں آج انتظامیہ کو ایک اور دشواری کا سامنا رہا ، انتظامیہ کو جہازسے 1000میٹر کے فاصلے پرکھڑی کرین شپ کو سمندر میں لنگر ڈالنے میں دشواری ہوئی ، کرین شپ کو روکنے کیلئے ڈالا گیا لنگر تیزاور اونچی لہروں سے اکھڑ گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کرین شپ جب تک بیلنس نہیں ہوگی آپریشن شروع نہیں ہوگا کیونکہ جہازکو گھسیٹنےکیلئے کرین شپ کی مدد انتہائی ضروری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرین شپ کیلئے دوبارہ دوسرا لنگر ڈالا گیا لیکن جہاز کو کھینچنے والا رسا دوبارہ ٹوٹ گیا ، جس کے بعد جہاز کو پش کرنےوالے ٹگ بوٹ جہاز کو گہرے پانی میں لے جانے میں ناکام ہو گیا اور جہاز دوبارہ ساحل کی جانب کھسکنا شروع ہو گیا۔

بعد ازاں جہاز کو ٹگ کےذریعےسمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام ہونے کے بعد آپریشن کل تک موخر کر دیا گیا ، انتظامیہ نے کہا جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا ، ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم جہازپھر ڈینجر زون میں داخل ہوگیا۔

انتظامیہ کے مطابق 180ڈگری پر جہاز نےپوزیشن تبدیل کی جہازکو ٹگ بوٹ سپورٹ نہ دےسکی ، جہازدوبارہ فلوٹ ہوتا ہوا 600میٹر دور ساحل کےقریب پہنچ گیا ، ، پیر سے اب تک جہاز کو 1000میٹر تک سمندر میں گھسیٹا جاچکاتھا۔

خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں