جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں آپریشنز، 9 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز کے دوران مطلوب دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور دہشت گرد کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

- Advertisement -

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق ضلع لکی مروت میں کئے گئے ایک اور آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشنز بھی کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں