تازہ ترین

ان لکیروں کی پیچھے کس جانور کی تصویر چھپی ہے؟

بہت زیادہ لائنوں کا جال یا نقطوں کی بھرمار انسان کی آنکھوں کو ایک ہی وقت میں تذبذب میں ڈال سکتی ہیں۔ اکثر ان سے تصویری پہیلیاں تیار کی جاتی ہیں، چاہے آپ ایک نظر میں لکیریں یا نقطے دیکھ لیں لیکن ان کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے جو قریب سے دیکھنے کے بعد ہی سامنے آتی ہے۔

لائنوں والی تصویریں اکثر آنکھوں کو دھوکہ دیتی ہیں۔ اگر آپ انہیں کچھ دیر غور سے دیکھیں تو آپ کو ان کے پیچھے چھپا راز نظر آجائے گا۔

ان سیاہ و سفید لکیروں کے پیچھے ایک جانور چھپا ہوا ہے جسے ڈھونڈنے کے لیے آپ کو چیلنج دیا جارہا ہے۔

اس تصویری پہیلی میں بہت سی کالی لکیریں نظر آرہی ہیں، اب بتایئے آپ نے اس میں کیا دیکھا ؟ یہ کالی لکیریں اگرچہ ایک نظر میں آنکھوں کو دھندلا دیتی ہیں لیکن اس کے پیچھے ایک راز چھپا ہوا ہے جسے پہچاننا ہوگا۔ آپ کو ان سیاہ لکیروں کے پیچھے چھپی حقیقت کو دیکھنے کے لیے کچھ وقت دینا ہوگا۔

 Animal

تو آپ نے کیا دیکھا؟ یہ کالی لکیروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے اس پہیلی کو حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، کچھ لوگوں نے تبصروں میں اپنے تجربات بھی بتائے، کچھ نے حقیقت جان لی جبکہ کچھ اپنے موبائل کو آگے پیچھے دیکھنے کی کوشش کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
صحیح جواب یہ ہے۔

پہیلی

 

صحیح جواب : بہت سے صارفین نے شناخت کیا ہے کہ یہ ایک کالی بلی کا سر ہے جو لکیروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ جو ٹھیک جواب ہے۔

Comments

- Advertisement -