اشتہار

بجٹ سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ختم، بائیکاٹ یا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی بجٹ پیش ہونے سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا بجٹ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اہم اجلاس ختم بجٹ پیش ہونے کے دوران احتجاج اور واک آؤٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی بجٹ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اپوزیشن خورشید شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن ، صاحبزادہ طارق اللہ، شیری مزاری، غلام احمد بلور، خالد مقبول صدیقی اور شخ رشید سمیت دیگر اپوزیشن اراکین موجود ہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متوقع بجٹ کے حوالے سے کسی قسم خیر کی امید نہیں رکھی جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرلی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے حکومتی موقف کے بعد اپوزیشن اراکین کو بات کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی اور معاشی اہداف مکمل نہ ہونے پر حکومت پر شدید تنقید بھی کی جائے گی۔

تمام اپوزیشن اراکین اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ حکومتی بات تحمل کے ساتھ سنیں گے اور کالا باغ ڈیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی حکومت سے بات کی جائے گی۔

اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ اجلاس کے بائیکاٹ یا احتجاج کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں