تازہ ترین

اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کےخلاف پروپیگنڈاکررہی ہے،معاشی ٹیم عوام کوبتائےکس طرح سے گزشتہ حکومتوں نےمعیشت کونقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال سمیت حکومت کی میڈیا حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم کومعاشی کامیابیوں کومیڈیا پر اجاگر کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم عوام کوبتائےکس طرح سےگزشتہ حکومتوں نےمعیشت کونقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام معاشی اشاریےمثبت سمت میں آگے بڑھ رہےہیں، اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈاکررہی ہے انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کانقصان آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو سال کی محنت سے معیشت کوپاؤں پر کھڑا کیاہے اب پالیسیوں کےثمرات آئندہ دنوں میں عوام کومنتقل ہوناشروع ہو جائیں گے، اپوزیشن اپنی سیاست بچانےکےلیےعوام کو گمراہ کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم عوام کوبتائےکس طرح سےگزشتہ حکومتوں نےمعیشت کونقصان پہنچایا، سوات، حافظ آباد کے جلسوں سےثابت ہوچکاعوام کاہم پراعتمادقائم ہے۔

Comments

- Advertisement -