اسلام اباد : وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی، تحریک پیش ہونے کے بعد تین دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے ایک سو باون ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کررکھی ہے، تحریک ایوان میں پیش ہونے کے بعد تین روز تک بحث کی جائے گی۔
جس کے بعد ڈویژن کے ذریعے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رائے شماری کرائیں گے۔
اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرنےکے لیے اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک ہوگی۔
خیال رہے اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی ہے، جس میں سو سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے برملا اعلان کیا تھگا کہ جو مرضی یہ کرلیں حکومت جاتی ہے جان جاتی ہے جائے انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ3 چوہے جو اکٹھے ہوئے یہ 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، کروڑوں نہیں اربوں روپےکی پراپرٹی ان کی باہرپڑھی ہے یہ چاہتے ہیں کسی طرح مشرف کی طرح عمران خان گھٹنےٹیک دے یہ چاہتےہیں کسی طرح عمران خان انہیں این آراو دے۔