ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست جمع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی، جس میں موقف اپنایا ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا،الیکشن ملتوی کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست جمع کرادی ، اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سےابھی تک حلف نہیں لیاگیا،الیکشن ملتوی کیاجائے۔

- Advertisement -

صوبائی الیکشن کمشنرنے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کرلیا تاہم خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت 9 بجے سینیٹ کے انتخابات شروع نہ ہوسکے ، سینیٹ انتخابات کے لئے انتظامات مکمل ہیں اور الیکشن عملہ بھی موجود ہے۔

پی پی پی رہنما احمد کریم کنڈی نے کے پی اسمبلی کے اندر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے آج سینیٹ کا انتخاب نہیں ہوگا، حکومت اس وقت آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، الیکشن کمیشن،پشاورہائیکورٹ کی ہدایات کےباوجودحلف نہیں لیاجارہا۔

احمدکریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلف نہ لینے والے اراکین کےدستخط پرمشتمل درخواست الیکشن کمشنرکوجمع کرائی، درخواست پرصوبائی الیکشن کمشنرنے چیف الیکشن کمشنر سے رابطے کر لیا ہے، الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ فیصلےکےتناظرمیں پہلے حلف پھرسینیٹ الیکشن کرائے جائیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ توقع ہے الیکشن کمیشن اپنےفیصلےپرعمل کرتے ہوئے کےپی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرادے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں