جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن طاقت کا مظاہرہ چاہتی ہیں’ پی ڈی ایم جلسہ روکنے کیلئے شہری عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کےلیے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دے دی، درخواست گزار نے کہا کہ ساسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کو روکنے کیلئے شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا، جسٹس جواد حسن نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ سیاسی کارکن ہیں یا آپ کوئی ریلی نکالنے والے ہیں؟

ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے کہا کہ آپ کا کیا قانونی حق ہے کہ اس جلسے کوروکنے کی درخواست کریں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بنیادی حق کے تحفظ کا معاملہ ہے اور محلے کے لوگوں نے بھی جانا ہے، سیاسی جماعتیں صرف اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہیں۔

شہری حارث بن حسن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، آئین میں شہریوں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنایا گیا ہے اور سیاسی جماعتیں بھی آئین و قانون کی پاسداری کی پابندی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں