تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اپوزیشن لاکھ کوشش کرے این آراو نہیں ملے گا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اپوزیشن لاکھ کوشش کرے این آر او نہیں ملےگا۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نیب قوانین سےمتعلق اپوزیشن کی ترامیم ردی کی ٹوکری میں ڈالی جائیں گی، اپوزیشن اجتماعی طور پر ملک کونقصان پہنچانےکیلئےقوم سےمعافی مانگے۔

بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کھاتا بھی ہےاورکھلاتابھی ہے، نواز شریف کھاتا بھی اور لگاتا بھی ہے لیکن عمران خان نہ کھاتاہے اور نہ کھانے دیتا ہے۔

انہوں نے سوال کہا کہ بلاول بتائیں65ملین ڈالرسوئس اکاؤنٹس میں کیسےگئے؟ اومنی گروپ کیسےبنا؟منی لانڈرنگ کس نےکی؟ جہاں وہ رہتےہیں وہ کیسےخریداگیا؟ بلاول بھٹو کو اس کاجواب ان کے اہلخانہ سےمل جائےگا، بلاول کااخلاقی جوازنہیں بنتاکہ وہ کرپشن پربات کریں، بلاول بھٹونےکبھی سوال نہیں کیاکہ ان کی ناناکی پارٹی کاکیاحال ہوگیا، بلاول نئےدورکےتقاضےسیکھیں ورنہ ان کامستقبل کافی تاریک نظر آرہا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بھی لوگوں نے غلط طریقے سے پیسہ بنایا عمران خان ایسے کرکٹر تھے جنہوں نے کرکٹ میں ایمانداری سے پیسہ کمایا، عمران خان نےقانونی راستوں سےاپنی رقوم پاکستان منتقل کی عدالت نے عمران خان کوصادق امین کاٹائٹل بھی دیا عمران خان نےسیاست میں آنےسےپہلےسوشل کام کیے وزیراعظم عمران خان نےاپنےپلیٹ فارم کوغرباکیلئےاستعمال کیا، بلاول سےپوچھوں گاکیاانہوں نےزندگی میں کوئی ایک روپیہ بھی کمایا۔

Comments

- Advertisement -