ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

موجودہ حکومت مسترد، ججز خط پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47 کی بیساکھیوں والی حکومت کو مسترد کرتے ہیں ہماری 180 سیٹیں تھیں جن کی واپسی کیلیے کوشش کرتے رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف بننے کے بعد میڈیا سے اپنی پہلی گفتگو میں انہوں نے شہباز حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ کہ 6 ججز کے خط پر حکومت نے پُھرتی دکھائی لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے۔ لا قانونیت سے ملک اور معاشرے نہیں چلتے، جب تک آئین و قانون نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ یہ حکومت مشورہ دینے کے قابل نہیں ہے کیونکہ یہ خود کو عقل کُل سمجھتی ہے۔ اس بار بھی جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہوگی اور  یہ حکومت ریفارمز کا ایجنڈا پورا نہیں کر سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح پاکستان کی سالمیت اور عوام کے لیے کام کرنا ہے۔ اپوزیشن متحد ہو کر کریں گے اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ مہنگائی، لاقانونیت، بجلی اور دیگر ایشوز پر بھی بات کریں گے ساتھ ہی تمام اسیر رہنماؤں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں