بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد : سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم جنداللہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے گئے دہشت گردوں میں خاتون سہولت کار افشاں بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سندھ رینجرز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جنداللہ کے چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں زاہد آفریدی عرف فہیم، محمد حفیظ عرف کوئٹہ وال، ماما اور خاتون سہولت کار افشاں شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد ایس ایس یو پر ریموٹ کنٹرول بم حملے، سٹی کورٹ میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

ملزمان نے دوہزار تیرہ میں پندرہ سے بیس افراد کو قتل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے رینجرز موبائل پر حملے، بینک ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور سرنگ کھود کر سینٹرل جیل پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کارروائی پر بریفنگ دی، وزیراعظم نوا شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے رینجرز کی اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں