جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

زمین میں دھنسی ہوئی اس لڑکی کی کیا حقیقت ہے؟ ذہین لوگ جواب دیں

اشتہار

حیرت انگیز

تصویری پہلیاں انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو پرکھنے اور ان کو بہتر بنانے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں اس لئے آج ہم ایک پہیلی لائیں ہیں جو کہ آپ کی ذہانت کا امتحان لے گی۔

یہ پہیلی اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ اسے سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ دیر تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دماغ کو حیران کرنے والی اس تصویری پہیلی میں گلابی لباس پہنی ایک لڑکی کو کمر تک سڑک کے اندر دھنسا ہو دکھایا گیا ہے جب کہ حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں۔

A mind-boggling optical illusion showing a young girl seemingly stuck in concrete will leave you scratching your head.

پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس لڑکی کو سڑک پر دفن کردیا گیا ہواور اس کا دھڑ اور بازو باہر رہ گئے ہوں۔

اس حیران کن تصویر کے لیے ایک معقول وضاحت موجود ہے، جسے دیکھنے والے کی آنکھ باآسانی دیکھ سکتی ہے لیکن پھر بھی اتنا آسان نہیں۔

انٹرنیٹ پر لوگوں کو اس پہیلی کا جواب جاننے کی کوشش میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔ کیا آپ نے ابھی تک اس کا پتہ لگایا ہے؟ اور اگر نہیں تو ہم اس میں آپ کی مدد کریں گے۔

The girl is not buried and instead just appears to be as her bottom half has been cut off by a brick wall which blends perfectly with the pavement.

آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس لال لکیر پر توجہ دیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ جس جگہ لڑکی نے اپنی کہنی رکھی ہوئی ہے وہ دراصل ایک دیوار ہے۔

لڑکی کا دھڑ اس دیوار کی اوٹ میں چھپا ہوا ہے اور اس کا سایہ دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ لڑکی سڑک میں دھنسی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اس تصویری پہیلی پر ایک صارف نے کہا کہ میں تسلیم کروں گا کہ مجھے اس کے لیے بہت مشکل پیش آئی اور پھر کافی جدوجہد کے بعد جواب مل سکا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ میں یہ پہیلی حل کرنے سے قاصر ہوں کیونکہ میرا دماغ اس کا درست جواب نہیں دے سکتا، ایک تیسرے صارف نے کہا کہ یہ پہیلی بہت مشکل ہے میرے خیال میں اس تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں