جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اورنج لائن منصوبہ: معاوضہ نہ ملنے پر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دو روز قبل اورنج لائن منصوبے کی زد میں دکان آنے کے بعد حکومت کی جانب سے پورا معاوضہ نہ ملنے پر حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑ گیا۔

لاہور کے علاقے علی ٹاؤن رائے ونڈ کے رہائشی پراپرٹی ڈيلرعبدالقدير کي دکان اورنج لائن ٹرین منصوبے کي زد ميں آ گئی تھی۔جس پر اسے حکومت کی جانب سےپورا معاوضہ نہ مل سکا۔

معاشی پريشانی سے تنگ آکر عبدالقدير نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے دو روز قبل خود کو سر میں گولی مار لی تھی۔قدیر کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں جناح اسپتال انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

فکر معاش ميں خود کشی کرنے والا شخص دو بچيوں کا باپ تھا ۔متوفی کی لاش کو ضرروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب اورنج لائن ٹرین منصوبے کے باعث ہفتے میں دو روز لاہور کے میو اسپتال کی لائٹ چھ سے سات گھنٹے بند رہنے لگی ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بعد پچھلے چار سے پانچ ماہ سے لائٹ بند رہنے لگی ، ایمرجنسی میں جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

مریضوں کو ہینڈ پمپ کے ذریعے آکسیجن دی جارہی ہے ، منصوبے کے باعث ہر اتوار اور بدھ یا جعمرات کو لائٹ بند ہونے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی پانی موجود ہے، مریضوں کو بجلی بند ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں