تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نارنگی کے چھلکے میں‌ چھپے حیرت انگیز فوائد

کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں نارنگی کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آپ روز ایک نارنگی (کینو) کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں نارنگی کھانا بے شمار فوائد کا باعث

مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بےشمار فوائد چھپے ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد یقیناً اب آپ اس پھل کے چھلکوں کو نہ صرف سنبھال کررکھیں گے بلکہ اس سے فائدے بھی حاصل کریں گے۔

چہرے کی جلد کے لیے مفید

                                  

نارنگی کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں  ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

چمک دار جلد

نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔

جلدی انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید

اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر  مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

تروتازہ رہنے کےلیے مفید

غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں نارنگی کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نارنگی کینسر اور گردوں کی پتھری سے بچاؤ میں معاون


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -