سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ سےمتعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسدالله خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نےحکم واٹربورڈ کےسینئر افسر اسلم اعوان کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ عدالت نے ایم ڈی واٹربورڈ کیلئے چیف سیکرٹری کا 11 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا ہے۔
او پی ایس کی بنیاد پر ایم ڈی کی تعیناتی میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری کی جانب سےایساکیاجانابدقسمتی ہے اسداللہ کو فوری ہٹا کر ایم ڈی کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کیا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ مقابلے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے تقرری 2 ہفتےمیں کی جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی گریڈ 20 کی آسامی پر جونیئر افسر کو نہیں لگایا جاسکتا اسداللہ کو نوازنے کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کی آسامی کو نان کیڈر کیا گیا۔