پشاور کی عدالت نے عورت مارچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور کی مقامی عدالت نے شہری کی جانب سے عورت مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عورت مارچ میں توہین رسالت کی گئی، شرکا نے غیر اسلامی اور فحش بینر اٹھائے تھے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عورت مارچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔