پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

غیرملکی جہاز کی روانگی روکنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

حکام نے کراچی پورٹ پر غیرملکی جہاز کی روانگی روکنے کا حکم دے دیا۔ آسکر ون جہاز پر بیرون ملک  سیمنٹ ایکسپورٹ ہونا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہونے اور ملازم کی تنخواہ ادائیگی کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت دی جائے گی۔ یہ جہاز ویسٹ ہارف برتھ نمبر 19 پر موجود ہے۔

غیر ملکی جہاز کو کومرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ نے روکا ہے۔ مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ کے سرویئر نے جہاز کا سروے بھی کیا تھا اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث جہاز کو روکا گیا۔

جہاز پر غیر ملکیوں سمیت  پاکستانی کریو موجود ہے۔ پاکستانی کریو میں ایک الیکٹریشن ہے جس نے اپنے واجبات کی شکایات بھی کی تھی، جہاز کےحکام کے زمہ الیکٹریشن کے کئی ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں