تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 15 کروڑ61 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد  مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ ڈالرکےذخائر موجود ہیں جبکہ 15 مئی تک ملک کے مجموعی ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ایک ہفتے میں کروڑوں ڈالر قرض اتار دیا، زرمبادلہ رپورٹ جاری

یاد رہے کہ 7 مئی کو  اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اضافہ بیرونی امداد ملنے کے بعد ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 30 اپریل تک زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جس کے بعد ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ تیس اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -