اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سبزے سے گھرا خوبصورت ہوبٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں لوگ اپنے رہنے کے لیے طرح طرح کے خوبصورت اور آرام دہ گھر بناتے ہیں، کچھ گھر اپنے طرز تعمیر کی وجہ سے نہایت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والا ایک آرکی ٹیکٹ ہاویئر سینوسیائن بھی انوکھی طرز کے گھروں کی تعمیر کے لیے مشہور ہے۔

یہ گھر ہوبٹ کی طرز پر بنائے جاتے ہیں، ہاویئر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے گھر تعمیر کرے جو ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچائیں۔

- Advertisement -

ہاوئیر کا کہنا ہے کہ پرانے زمانے کے لوگ ماحول کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر غاروں کو اپنا گھر بنایا کرتے تھے، وہ بھی اسی تکنیک کو جدید طریقے سے استعمال کرتا ہے۔

میکسیکو کے ایک باغ میں بنایا گیا ان کا ایک گھر گو کہ عام طور پر گزرنے والوں کی نگاہوں سے اوجھل رہتا ہے تاہم جن لوگوں کو اس کا علم ہے وہ اسے نہایت شوق سے دیکھنے آتے ہیں۔

یہ گھر نصف زیر زمین ہے تاہم اس میں ہوا اور روشنی کی گزر گاہیں نہایت خوبصورت انداز سے تعمیر کی گی ہیں۔ اس کے گرد درختوں کی ٹہنیوں سے باڑھ لگائی گئی ہے جو گھر کو سورج کی تیز شعاعوں، دھول مٹی اور صوتی آلودگی سے محفوظ رکھتی ہے۔

چھوٹے سے گھر میں ایک سے دوسرے کمرے کے درمیان سرنگیں موجود ہیں جبکہ گھر کے اندر کی سجاوٹ بھی فطرت سے متاثر ہو کر کی گئی ہے۔

کیا آپ اس گھر میں رہنا چاہیں گے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں