جدہ: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کو ایک دوسرے کی اہمیت اور عزت کاخیال رکھنا چاہیے۔
جدہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو ایک دوسرےکاخیال رکھنےکی ضرورت ہے، فوج کی مداخلت کے بغیر ملک نہیں چل سکتے، پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیوکا اہم کردار ہے اس لیے اداروں کوایک دوسرےکی اہمیت اورعزت کاخیال رکھناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سےنہیں دیکھ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، پاک فوج
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نےسائنس ٹیکنالوجی کیلئےفنڈمختص کیا ہے، حلال اتھارٹی کےقیام بعدسےزیادہ دوائیں بنارہےہیں اور ادویات اسلامی ملک کو بھی فراہم کریں گے جب کہ سعودی کمپنیاں حلال فوڈ بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اردو سافٹ وئیر بنا لیا ہے اب کوشش کریں گے عربی میں سافٹ ویئر بنا کر سعودی عرب کودیں، ہماری پاکستان میں پانی ادویات اورایگریکلچر پرتوجہ ہے، دنیا کی 3 کمپنیاں پاکستان میں ایکسرے مشینیں بنانےآرہی ہیں اور ایم آراومشین ہم خود بنائیں گے۔