تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پڑوسی ملک سے بیٹھ کر کراچی میں منظم منشیات نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف

کراچی: گرفتار منشیات فروشوں نے پڑوسی ملک سے بیٹھ کر منظم منشیات نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف کیا، ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کےنیٹ ورک کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں منشیات فروخت کرنے والےعناصر کےخلاف کارروائی کی ، کارروائی کے دوران مطلوب منشیات فروش اسماعیل اورجعفر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سرفراز نواز نے کہا دونوں ملزمان کوموبائل ویڈیوکی مددسےگرفتارکیاگیا، گرفتارملزمان نے دوران تفتیش بیرون ملک سےآ پریٹ ہونے کا انکشاف کیا، ملزم جعفر زوہیب عرف مرچی کےبھائی سےمنشیات لیتاہے ، زوہیب مرچی فرارہےجس کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ زوہیب ملزم بہادرعرف پی ایم ٹی کا بھائی ہے، بہادرعرف پی ایم ٹی ایران میں موجودہے، وہ منشیات کانیٹ ورک ایران سےچلارہا، جبکہ منشیات فروشوں کےنیٹ ورک کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -