اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کے فرانس میں داخل ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے، عمر بن لادن اب کسی بھی وجہ سے فرانس میں داخل نہیں ہوسکتے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمر بن لادن کئی برس سے اپنی برطانوی بیوی کے ہمراہ فرانس کے گاؤں نارمنڈی میں رہ رہے تھے، جہاں وہ بطور آرٹسٹ کام کرتے تھے۔

اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو گزشتہ برس فرانس چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور دو سال کیلیے فرانس آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت عمر بن لادن قطر میں ہیں۔

- Advertisement -

فرانس کے نئے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے عمر بن لادن کو فرانس واپس آنے سے روکنے کا حکم نامہ صادر کیا ہے۔

برونو ریٹیلیو کا کہنا تھا کہ عمر بن لادن کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا، جبکہ عمر بن لادن کی جانب سے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

برطانوی خاتون کا سمندر سے اسامہ بن لادن کی باقیات ملنے کا دعویٰ

ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے الزام لگایا کہ عمر لادن نے 2023 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قابل اعتراض مواد شیئر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں