اشتہار

پروٹیز ٹیم کا سب سے بڑا ‘دشمن’ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر کوبس اولیور نے آسٹریلیا کے موسمی حالات کو جنوبی افریقا کا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران ایک ٹی شو پر گفتگو میں کوبس اولیور نے آسٹریلیا کے موسمی حالات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پروٹیز کو اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانا پڑے گی۔

سابق پروٹیز کرکٹر کا کہنا تھا کہ نہ بھارت، نہ آسٹریلیا، "ہمارا سب سے بڑا حریف بارش ہے”، یہ ناقابل یقین ہے اس کے برعکس لوگ کہتے ہیں کہ بڑے میچز میں ہمیں قابو کرلیا جاتا ہے، یہ بس اب ایک خیال بن چکا ہے، اصل میں تو بارش ہے جس نے کام خراب کردیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے ہدف پر پروٹیز کھلاڑی تیزی سے ہدف کے تعاقب میں تھے، کوئنٹن ڈی کوک نے ناقابل یقین اننگز کھیلی مگر بدقسمتی کے شدید بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جو کہ ہمارے لئے خوفناک ہے۔

اولیور نے کہا کہ ایک ایک پوائنٹ ملنے کا مطلب ہے کہ پروٹیز کو سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھنے کے لئے اپنے آئندہ تمام میچز جیتنا ہونگے۔

واضح رہے کہ آج ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں