جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کر سکتے تھے’

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہونے پر کہا ہے کہ پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کر سکتے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ بارش سے متاثرہ میچز پر کوئی شکوہ نہیں کر سکتے انگلینڈ میں کرکٹ ہو تو خراب موسم ایک بڑا فیکٹر سامنے ہوتا ہے۔

ٹیم میں تبدیلیوں کے سوال پر وقار یونس نے جواب دیا کہ اگلے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی کے بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ،6 دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائے گا،ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ ابھی بھی تجربات کے مراحل میں ہے اور پاکستان ٹیم تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہے میں ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ خراب موسم میں میچ کا مکمل نہ ہونا مایوسی ہوئی اگر پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کر سکتے تھے۔

72رنز بناکر مین آف دی میچ کا ایوارڈ قرار پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کی تعریف کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ محمد رضوان نے بہت شاندار بیٹنگ کی۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں