تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے ہوگی: امریکا

واشنگٹن: ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارا مشن پورا ہوجائے گا، افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے ذریعے مدد کر رہے ہیں، محفوظ سرحد اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ خطے میں پاکستان امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔

جان کربی نے مزید کہا کہ محفوظ اور مستحکم افغانستان سے پاکستان کے مفادات وابستہ ہیں، پاکستانی عوام موجودہ خطرات سے آگاہ ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد امریکی فوجی بھی واپس جارہی ہے۔ قبل ازیں سب سے بڑا بگرام ایئربیس بھی خالی کردیا گیا جہاں اب افغان فورسز موجود ہیں۔

موجودہ صورت حال کے تناظر میں ہر کوئی کشمکش کا شکار ہے کہ خطے کا مستقبل کیا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -