جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ویڈیو: امپائر نے اسٹمپڈ کے بجائے نوبال کیوں دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا پھر نوبال کیوں ہوگئی؟

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولن ایکرمین 69 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر وکرم جیت سنگھ کو میٹ ہینری نے 12 رنز پر بولڈ کیا، تیجا ندامنرو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیبرنڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم میچ کے 41ویں اوور میں کیوی وکٹ کیپر کپتان ٹام لیتھم نے نیدرلینڈز کے بیٹر سائبرینڈ اینجلبرچٹ کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا لیکن امپائر نے نوبال قرار دے کر بیٹر کر واپس بلا لیا۔

سابق وکٹ کیپر معین خان ’دی پویلین‘ میں بتایا کہ ’اسٹمپڈ کے بعد سب سے پہلے جو دیکھا گیا کہ بیٹر کو پتا ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے وہ آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری بھی کراس کرچکے تھے۔

معین خان نے بتایا کہ ’قانون یہ کہتا ہے کہ جس وقت آپ گیند پکڑ رہے ہوں تو وکٹ کیپر کے ہاتھ آگے نہیں جانے چاہئیں، اس اسٹمپڈ میں یہ نظر آرہا ہے کہ وکٹ کیپر کی ایک دو انگلیاں آگے کی جانب گئی تھیں جس کی وجہ سے بینیفٹ آف ڈاؤٹ بیٹر کو دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اینگل سے صحیح واضح نہیں ہورہا کہ اگر وکٹ کے اینگل میں ایک کیمرا اور لگانا پڑے گا جس سے صورتحال مزید واضح ہوگی۔

معین خان نے کہا کہ ٹرننگ پچز جہاں ہوتی ہیں وہاں وکٹ کیپر تھوڑا سا پیچھے بیٹھتے ہیں یہاں میں نے دیکھا کہ ٹام لیتھم آگے بیٹھے ہیں، ان سے غلطی ہوئی کہ وہ جلد اسٹمپڈ کرنے چلے گئے۔

شعیب ملک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بیٹر اتنا آگے نکل گئے تھے اگر سلپ پر کوئی کھڑا ہوتا تو وہ بھی اسٹمپڈ کردیتا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں