تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

ایجیسٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی پر قوم کو جیت کا تحفہ دے دیتے ہوئے اوول میں انگلینڈ کو دس وکٹوں‌سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز برابر کردی، وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے اسے قوم کو تحفہ قرار دیا جبکہ عمران خان، شہریار خان اور دیگر نے بھی مبارک باد پیش کی ہے..


Pakistan conquer England on their Independence Day by arynews

پاکستانی شاہینوں نے مانچسٹر اور برمنگھم کی شکست کا بدلہ اوول میں لے لیا،انگلش کھلاڑیوں نے چوتھے دن ہی ہتھیار ڈال دیئے،جشن آزادی پر اوول کا میدان پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔ قومی ٹیم نے پاکستان کی آزادی کا جشن انگلستان کی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کرکے دوبالا کردیا۔

cricket1

وننگ شاٹ نائب کپتان اظہر علی کے حصے میں‌ آیا جس میں انہوں‌ نے چھکا مار کر قوم کو کامیابی دلائی جبکہ مین آف دی میچ یونس‌ خان کو قرار دیا گیا۔

249811

یاسر شاہ نے ایک بار پھر لنکا ڈھادی،اوول کی وکٹ پر انگش بیٹسمینوں کو پھرگھمادیا،انگلینڈ اننگز کی شکست سے تو بچ گیا لیکن اوول میں انگلینڈ ہار کی روایت نہ بدل سکا۔میچ میں‌ یونس خان کی ڈبل سنچری نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی اور مردان کے پٹھان نے انگلش بولرز کو تھکادیا بعدازاں انگلینڈ کے تابوت میں آخری کیل بولرز نے ٹھوکی اور انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

cricket2

آج کے میچ میں‌چوتھے روز پاکستانی بولرز کی تباہ کُن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف دیا تھا جسے شاہینوں‌نے بآسانی حاصل کرلیا.

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، سہیل خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی تاہم میچ کے آخری حصے میں ڈینجر زون میں بھاگنے کی وجہ سے وہاب ریاض پر مزید باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ اپنی جادوئی باؤلنگ کے باعث سریز میں دوسری بار 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

249933
اظہر علی نے وننگ چھکا لگایا تو شائقین میں جوش بڑھ آیا، ٹیم کی اہم کامیابی پر میدان کے باہر ٹیم کے پرستار خوشی سے جھوم اٹھے، انگلینڈ میں انگلینڈ کی ہار پر پاکستانی سپورٹرز نے ٹیم کو خوب داد دی۔

Cp1I8nEWYAEmtB3

Cp1I6c2XEAA06Ic

Cp1PqIBWIAAIIyk

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان نے گیم چینجر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا، یونس خان چیمپیئن ہیں بہترین کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کھلاڑی کو فٹ ہونا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں کپتان کا کہنا تھا کہ دو میچ ہارنے کے بعد سنبھلنا بہت مشکل تھا، لیکن آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بہت عمدہ باؤلنگ کی۔

Cp1ReGAWgAAnmhb

مصباح الحق نے کہا کہ شائقین پچھلی شکست سے بہت مایوس تھے لیکن ان کو ٹیم پر بھروسہ بھی تھا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے شہر یار خان کی جانب سے کپتان مصباح الحق ، ہیڈکوچ میکی آرتھر، مینجرانتخاب عالم سمیت ساری ٹیم کو چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے ۔

جیت قوم کیلئے تحفہ ہے ، جشن آزادی کی خوشی دوبالا ہوگئی، وزیراعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی پر کامیابی قومی کو تحفہ ہے،کھلاڑی، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کامیابی کے مستحق ہیں، جیت نے جشن آزادی کی خوشیوں‌کو دوبالا کردیا

جیت قوم کے لیے شاندار تحفہ ہے، عمران خان کی مبارک باد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کرکٹ ٹیم اور قوم کو اوول ٹیسٹ میں‌ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت قوم کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے

Comments

- Advertisement -