اشتہار

آئی ایم ایف کا مطالبہ ، صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گیس قیمتوں کو 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں، ذرائع نے بتایا کہ گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس مہنگی کرنے کے معاملے پر ای سی سی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ اقتصادی جائزہ سے قبل گیس قیمتوں کو 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک گیس سیکٹرگردشی قرضے میں 46 ارب روپےاضافےکاخدشہ ہے ، سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو 21 ارب کاشارٹ فال بڑھے گا، جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کےنقصان میں مزید 46 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

گیس سیکٹر کامجموعی طور پر گردشی قرضہ 2700ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائی گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں