تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

روس، یوکرین کے درجنوں جنگی قیدی رہا، اپنے گھر پہنچ گئے

روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدی فوجیوں کو رہا کردیا گیا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے 170 سے زائد جنگی قیدیوں کو رہائی مل گئی۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے بعد رہائی پانے والے فوجی اپنے ممالک پہنچ گئے۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدارتی معاون آندریے یرماک کا کہنا ہے کہ روس سے رہائی کے بعد116 یوکرینی ملک واپس پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہا کیے گئے قیدیوں میں وہ اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے ماریوپول پر روسی حملوں کا دفاع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیرسون علاقے میں لڑنے والے اور بخموت شہر میں تعینات کیے گئے اسنائپرز کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب روس کے وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے بعد63 روسی فوجی یوکرین سے واپس آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے فوجی قیدی رہا کردیے

دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی متحدہ عرب امارات نے کی، گزشتہ سال فروری میں روسی کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک دونوں جانب سے کئی ہزار قیدیوں کا تبادلہ کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -