تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 20 افغان کمانڈوز ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 20 افغان کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بادغیس کے گورنر عبدالغفور ملک زئی نے کہا کہ طالبان نے افغان کمانڈوز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افغان کمانڈوز ہلاک ہوئے۔

عبدالغفور ملک زئی کے مطابق افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع اہکماری میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 11 فوجیوں کو بچالیا گیا ہے اور 10 مزید لاپتا ہیں، دوسری جانب طالبان نے 30 افغان کمانڈوز کو مارنے اور 16 کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی افغان صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں طالبان عسکریت پسندوں اور ملکی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 36 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: قندھار میں‌ دھماکا، گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

عسکریت پسندوں نے کئی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا، جھڑپوں میں 30 سے زائد طالبان بھی مارے گئے تھے۔

طالبان کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالا مرغٓاب پر حملہ چار سمتوں سے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے قندھار میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

قندھار کی انتظامیہ کی جانب سے حملے کا الزام طالبان پر عائد کیا تھا، البتہ کسی تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -