اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا، انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ کل 14 جولائی بروز اتوار کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 50ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔

بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس ٹینکالوجی کا ٹیسٹ مشترکہ ہوگا۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 100منٹ کا ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ پنجاب کے13 امتحانی مراکز میں صبح 10بجے شروع ہوگا۔ امیدواروں کو 9 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس نے سیکیورٹی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ پارکنگ ایریا اور والدین کے لیے انتظار گاہیں بنادی گئیں جبکہ امیدواروں کی رہنمائی اور معلومات کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنا دیے گئے۔

یوای ٹی کی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے رضا کار انفارمیشن ڈیسک پر فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 13امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مرکز میں امیدوار کو شناخت کے لیے تصویر والا دستاویزی ثبوت قومی شناختی کارڈ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں اسٹیٹمنٹ آف انٹری مہیا کرنا ہو گا۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان21 جولائی بروز اتوارکو کیا جائے گا۔ سوالات کے جوابات یو ای ٹی کی ویب سائٹ پر 14 اور 15جولائی کی درمیانی رات کو اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

ٹیسٹ کے بعد درخواست برائے بی ایس سی داخلہ ستمبر 2019میں وصول کی جائیں گی۔ انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کا ویٹیج 30 فیصد جبکہ ایف ایس سی کے نمبرز کا ویٹیج 70 فیصد ہے ان کو ملا کر امیدواروں کا داخلے کے لیے میرٹ بنے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں