تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس، یو اے ای کے تاجروں کے لیے بڑی خوش خبری

ابوظبی: متحدہ عرب امارت کی حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں کے لیے زبردست اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے تمام شاپنگ مالز کو بند کرنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے مقامی اور غیرملکی نوجوانوں کو معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے کاروباری افراد کے لیے کئی اہم رعایتوں کا اعلان کیا گیا۔ حکومتی زیر اتنظام ادارے شارجہ ایسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرایہ کی دکانوں میں کام کرنے والے تاجروں کو تین ماہ کا کرایہ معاف کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: لاک ڈاؤن فضائی آلودگی میں کمی کا سبب بن گیا

اعلامیے میں بتایا گیا کہ براج اور جبیل مارکیٹس کے دکانداروں کو آئندہ تین ماہ کا کرایہ یا کسی بھی قسم کی رقم انتظامیہ کو ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

اس اقدام کا مقصد موجودہ معاشی صورت حال میں تاجروں کو پریشانی سے نکالنا ہے۔ علاوہ ازیں الفتیم گروپ نے بھی اپنے شاپنگ مالز کے تمام دکانداروں کو خوش خبری سنائی تھی کہ کرونا کی وبا کے خاتمے تک کسی بھی تاجر سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

دبئی حکومت نے بھی نجی شعبوں کے تعاون سے موجودہ معاشی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -