تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی بھارتی زبان بولنے لگے

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویس نورانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسے میں جمعیت علما پاکستان (جے یو پی ) کے مرکزی رہنما اویس نورانی بھارت کی زبان بول گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔

اویس نورانی نے  کہا کہ آج بلوچستان کا ماحول ایسا ہے جیسے کوئی پسماندہ علاقہ ہو۔

مراد سعید کا رد عمل

اویس نورانی کے متنازع اور ملک دشمنی پر مبنی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، یہ لوگ تقسیم اور انتشار کی سازشیں کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیا وجہ ہے بھارتی میڈیا عمران خان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور کریں مگر ایشو اور پاکستان کی بات کریں، جلسوں میں ایسی باتیں کرکے آپ بھارت کے مہرے بن کر سامنے آتے ہو، ہمیں پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ڈپلومیٹ اور سجن جندل سے ملاقات کا سب کو پتہ ہے، یہ اجیت دوول کے بیانے کو لیکر چل رہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے، گریٹر پنجاب کیلئے گرینڈ گیم پر چلا رہا ہے، کوئی نادانی میں ان کا ساتھ دے رہا تو اسے حقیقت بتانا چاہتے ہیں۔

دنیا آج بھارت کو دہشتگرد کی نظر سے دیکھ رہی ہے اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ قومیت کی بات ضرور کریں لیکن نظریہ پاکستان کو نہ چھوڑیں کیونکہ اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -