جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اویس شاہ کیس: سندھ پولیس بابو سرور سیال کا بیان ریکارڈ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ق لیگ کے رہنما بابو سرور سیال کا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سندھ پولیس حرکت میں آگئی۔

تفصییلات کے مطابق گزشتہ روز دئیے گئے ق لیگ کے رہنما بابو سرور سیال کے بیان نے سندھ کی سیاست میں ہلچل برپا کردی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کا الزام صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور ان کے بھائی پر طارق سیال پر عائد کیا ہے۔


Interior minister’s brother accused of… by arynews

آئی جی سندھ نے بھی ڈی آئی جی کو بابو سرور سیال کا بیان قلمبند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اویس شاہ اغواء کیس میں ٹھوس شواہد حاصل کئے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ اویس شاہ اغواء کیس جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بابو سرور سیال کے بیان سے متعلق تفصیلات فوری دی جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ق لیگ لاڑکانہ کے رہنما بابو سرور سیال نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو صوبائی وزیر داخلہ کے بھائی نے اپنے بھائی کی ایماء پراغواء کرایا۔

ان کے ساتھ تین پولیس افسران بھی اس اغواء کی واردات میں ملوث ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفتیشی ادارے نے بلایا تو تمام ثبوت پییش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ طارق انور سیال لاڑکانہ کا عذیر بلوچ بنا ہوا ہے۔ اس کو گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے اربوں  روپے اور اسلحہ نکلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں