ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

النصر اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع، متعدد مریض جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران غزہ کے النصر اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے سے 5 مریض جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے آخری بڑے اسپتال پر اسرائیلی افواج نے اپنے شہریوں کے قید ہونے کا جواز بنا کر بھرپور کارروائی کی گئی، یہ حملہ غزہ کے النصر اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں بے گھر افراد کو نکالنے کی کوشش کرنے کے بعد کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملے کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہوگئی، جس کے باعث غزہ کے مرکزی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کے مطابق قابل اعتماد انٹیلی جنس سے پتہ چلا ہے کہ حماس نے قیدیوں کو اسپتال میں رکھا ہے اور بقیہ قیدی شاید اب بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی اس جنگ میں اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں