اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کو اسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ پولیس کے ایس پی کی شہریوں کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دینے ویڈیو وائرل ہوگئی،اعلیٰ افسر نے  فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کواسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، خالد حسین مخدومی خود شہری سے فائرنگ کراتا رہا، فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

سرکاری گاڑیوں کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کے مقابلے ہوتے رہے اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اعلیٰ افسر نے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا ، شہری سے فائرنگ کرانے والا ایس پی ہیڈ کواٹر ویسٹ نکلا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کاروائی کی جائے گی اور واقعےمیں ملوث افسرکیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں