بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7پی جی گرکر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایف سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ سرگودھا کے قریب فنی خرابی کے باعث کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جس سے وہ محفوظ رہا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کے مقام پر کوئی جانی ومالی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انکوائری بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم دے دیا گیا ہے، جو اس واقعہ کی وجوہات کا تعین کرے گا۔


مزید پڑھیں : میانوالی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ‘ پائلٹ شہید


یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی پاک فضائیہ کا تر بیتی طیارہ  ایف سیون پی جی میانوالی میں گر کر تباہ ہوگیا ، تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں