اشتہار

بلوچستان، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے فضائیہ کے جوان اور ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیلاب میں پھنسے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ 2 روز کے دوران 4200 کلو گرام راشن تقسیم کیا اور کئی خاندانوں کومحفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ قدرتی آفات میں انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ کا ہر اہلکار ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آج بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جھل مگسی کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امداد کا اعلان

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں سے متعلق چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام سے بریفنگ بھی لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں