پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1529

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

0
پیٹرول کی قیمتیں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ روز میں ردوبدل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کیا تو۔۔! کینیڈا کا بھرپور جواب

0

کینیڈین وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ بھاری محصولات عائد کیے جانے کے اعلان پر کینیڈا اور امریکی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

ٹورنٹو میں نو تشکیل شدہ کینیڈا-امریکا تعلقات کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ کینیڈا کے خلاف کوئی محصولات عائد کرتے ہیں، تو ملک "جواب کے لیے تیار ہے”۔

جسٹن ٹروڈو  نے کہا کہ ملک کو ایک "نازک لمحہ” کا سامنا ہے۔

’ہم تیار ہیں‘ میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو جواب

ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب "زبردست لیکن معقول” ہوگا یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں، لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔

ٹروڈو نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین نے واضح کیا ہے کہ امریکی ٹیرف کے "امریکا کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے، امریکی ملازمتوں کو خطرے میں ڈالیں گے، امریکیوں پر قیمتیں بڑھیں گی اور ہماری اجتماعی سلامتی کو نقصان پہنچے گا”۔

ویڈیو: ایئر ایمبولینس اڑانے والی کراچی کی کم عمر پائلٹ سے ملیے

0
ویڈیو: ایئر ایمبولینس اڑانے والی کراچی کی کم عمر پائلٹ سے ملیے

اس ویڈیو رپورٹ میں ہم آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں 18 سالہ منیل فاروقی سے جو آسمانوں پر پرواز کرنے کی خواہش مند لڑکیوں کیلیے مثال ہے۔

کراچی میں ایئر ایمبولینس اڑانے والی منیل فاروقی نے جہاز اڑا کر سب کے ہوش اڑا دیے۔ ایئر ایمبولینس اڑاتی کم عمر پائلٹ کو دیکھ کر اکثر لوگ یقین نہیں کر پاتے کہ یہ جہاز بھی اڑا سکتی ہیں۔

منیل فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر انسان کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہو تو اس کیلیے عمر کی قید نہیں اور جہاز اڑانے کے شوق نے مجھے کم عمری میں پائلٹ بنا دیا۔

اس سے قبل کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد لڑکی زیوارد عمران نے سخت محنت اور خوش اخلاق سے پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کر دکھایا تھا۔

مارچ 2024 میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں سوشل میڈیا پر پائلٹ باجی کے نام سے مشہور ہونے والی باحجاب کمرشل پائلٹ زیوارد عمران نے شرکت کی تھی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرے والد ائیر فورس میں پائلٹ تھے اس لیے بچپن سے ان کو دیکتھے ہوئے مجھے بھی یہی شوق پیدا ہوا فوج میں تو نہیں جا سکی لیکن اپنا خواب کمرشل پائلٹ بن کر پورا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں زیوارد عمران کا کہنا تھا کہ پائلٹ بننے کا شوق بہت مہنگا اور انتہائی مشکل بھی ہے تاہم کوشش کی جائے تو کچھ ناممکن بھی نہیں۔

سوشل میڈیا پر ’پائلٹ باجی‘ کے نام سے شہرت پانے والی زیوارد عمران نے بتایا تھا کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، ویسے تو مجھے باجی کہلوانا پسند نہیں لیکن جب لوگوں نے کہنا شروع کیا تو اچھا لگا۔

بیل نے مدد کرنے والے شخص کو اٹھا کر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

0
وائرل ویڈیو

بیل نے مدد کرنے والے سیاح کو اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بیلوں کے آپس میں لڑنے اور املاک کو نقصان پہنچانے یا غصے میں آنے پر لوگوں پر حملہ کرنے کی بہت سی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں۔

یہ واقعات بعض اوقات خوفناک موڑ بھی لے سکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو جو آن لائن منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے شیئر کیا ویڈیو میں ایک بیل کا سینگ ایک دھاگے میں پھنس گیا ہے اور جانور کی مدد کے لیے ایک آدمی دھاگے کو ہٹا کر بیل کو آزاد کر دیتا ہے۔

 تاہم واقعات کے ایک بڑے موڑ میں بیل غصے میں آجاتا ہے مدد کرنے والے شخص کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیتا ہے۔

ویڈیو کا کیپشن تھا کہ ایک سیاح ایک آوارہ بیل کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بدلے میں وہ اس پر حملہ ہو جاتا ہے۔

براہ کرم اپنی حفاظت کے لیے جنگلی اور آوارہ جانوروں سے دور رہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کم از کم اس نے نتائج سے بے خبر رہ کر سوچے بغیر مدد کی شکر ہے وہ ٹھیک ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سبق ہے کبھی بھی ان کی مدد نہ کریں۔‘

’اللہ کرے سب اچھا ہوجائے لیکن ایسے ٹیمیں نہیں بنتیں‘

0

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کا اعلان کرنے میں اتنی دیر لگائی جیسے عید کا چاند ہو، ٹیم میں چار پانچ فاسٹ بولرز کی ضرورت نظر نہیں آرہی لیکن اگر آپ چاہتے تو شاہین، نسیم شاہ، حارث رؤف کے بعد عباس آفریدی کو شامل کرتے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تو یہی خیال تھا ابرار تو اسپنرز میں ہوں گے ہی لیکن ساجد خان کو شامل کرلیتے یا پھر سفیان مقیم کو اسکواڈ میں رکھ لیتے۔

توصیف احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دیگر ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر ڈالی جائے تو سب نے تین سے چار اسپنرز رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کہا جارہا ہے کہ اس سے اوپننگ کرالیں گے یا پھر کسی دوسرے سے کروالیں گے ایسا نہیں ہونا چاہیے پراپر اوپنر کو اسکواڈ میں شامل کریں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اللہ کرے سب اچھا ہوجائے لیکن ٹیمیں ایسے بنتی نہیں ہیں، آپ نے کہا کہ ہر فارمیٹ کی الگ ٹیمیں بنائیں گے مگر یہاں پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایسا ہو نہیں رہا۔

واٹس ایپ پر اسرائیلی کمپنی کا بڑا سائبر حملہ

0
واٹس ایپ پر اسرائیل کمپنی کا بڑا سائبر حملہ

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ نے سائبہ حملہ کر کے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت متعدد صارفین کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے پیراگون سلوشنز کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کی نجی گفتگو کا تحفظ کرتی رہے گی۔

اسرائیلی کمپنی پیراگون سلوشنز نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واٹس ایپ حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ کمپنی نے واٹس ایپ کے تقریباً 90 صارفین تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جسے شناخت کیا۔

تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ خاص طور پر کس کو نشانہ بنایا گیا یا وہ کس ممالک سے تعلو رکھتے ہیں۔ حکام نے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل کمپنی کا ہدف سول سوسائٹی اور میڈیا کے ارکان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ نے ہیکنگ کی کوششوں میں خلل ڈالا اور کینیڈا کے انٹرنیٹ واچ ڈاگ گروپ سٹیزن لیب کو اہداف کا حوالہ دے رہا ہے۔

حکام نے اس بات پر بھی بحث کرنے سے انکار کیا کہ یہ کیسے معلوم ہوا کہ پیراگون سلوشنز نے سائبر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں و دیگر کو اس حوالے سے اطلاع دے دی گئی۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

پیراگون حکومتی کلائنٹس کو اعلیٰ ترین نگرانی کا سافٹ ویئر فروخت کرتی ہے جبکہ جرائم کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

صارم اغوا اور قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

0
صارم قتل کیس

کراچی میں 7 سالہ بچے صارم کے اغوا اور قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مدرسے کے مہتمم اور چوکیدار کے کمروں میں کیا گیا جہاں سے کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹوں کی بھی سرچنگ کی گئی جس میں خواتین سرچرز کی مدد سے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صارم کیس کے حوالے سے تفتیش کے دوران کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔

یاد رہے 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی تھی اور ٹیم کو  ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔

صارم کیس کی تمام خبریں -کراچی 2025

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا تھا  کہ میڈیکل لیگل آفیسر کو سوالا نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوالنامہ ڈی این اے،کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد بھیج دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹینک سے صارم کی مدرسہ کی ٹوپی اورگیند بھی مل گئی، ٹیم کو ملنے والے اہم شواہد کوصارم کے والدین نےبھی شناخت کرلیا۔

ذرائع نے مزید کہا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹروں کا خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کیلئے اعلیٰ حکام کو مشورہ دیا۔

’ہم تیار ہیں‘ میکسیکو کی صدر کا ٹرمپ کو جواب

0

میکسیکو کی پہلی خاتون صدر شین بام نے ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے درآمدی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے جواب میں کہا کہ ٹیرف پر ‘ٹھنڈے دماغ’ کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں اور ہم تیار ہیں۔

صدر نے ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کا خطرہ میکسیکو کو کیسے متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے وقار، اپنی خودمختاری کے احترام اور بغیر کسی ماتحت کے برابری کی بات چیت کا دفاع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتظار کریں گے، جیسا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے فیصلے کرتے وقت ہم ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سوچتے ہیں ہم تیار ہیں اور ہم اس بات چیت کو برقرار رکھیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممنوعہ اودویات کی ترسیل اور مہاجرین کی آمد نہ روکی تو پچیس فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو ایک اور ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی، ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک پر تیل کی درآمدات پر ٹیرف آج ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔

مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار

0
مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عالم خان کو مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

15 جنوری 2025 کو مریم نواز اور صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے 3 ملزمان کو لاہور، مظفر گڑھ اور فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں ندیم جاوید، محمد اعجاز اور عامر عباس شامل ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے پر مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات سے متعلق جعلی ویڈیوز وائرل کیں تھی تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی۔

ٹیم ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور شامل ہیں تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی نامزد کیا ہے۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے 20 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہنماؤں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای صدر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔

احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بننے کے لیے تیار، دلہن کون ہیں؟

0
احمد علی اکبر

اداکار احمد علی اکبر بھی آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکار احمد علی اکبر اپنی آن اسکرین پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور جب وہ کام نہیں کررہے ہوتے تب بھی تنازعات سے دور رہتے ہیں۔

ان کا شمار شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ اہل بیچلرز میں ہوتا ہے۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے بعد احمد علی اکبر کی بھی شادی ہورہی ہے۔

اداکار اپنی ذاتی زندگی کو بہت نجی رکھنا پسند کرتے ہیں، وہ اکثر اپنے دوستوں کی شادیوں میں رقص کرتے ہیں لیکن اس بار وہ دولہا کی نشست پر ہوں گے۔

فروری میں احمد علی اکبر کی شادی کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداح پرجوش ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ احمد علی اکبر کی دلہن وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں اور ان کا نام ماہم بتول بتایا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دی جارہی ہے۔