ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1594

لاس اینجلس میں لگی آگ انشورس کمپنیوں کے لیے سب سے مہنگی آگ بن گئی

0

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے انشورس کمپنیوں کے لیے سب سے مہنگی آگ بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث انشورنس کمپنیوں کے نقصانات کا تخمینہ اربوں ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق صرف لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے بیمہ شدہ نقصانات 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

امریکی اور یورپی انشورنس کمپنیوں کو اس آفت کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے انوشورنس کلیمز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، گزشتہ چند سالوں کے دوران جنگلات میں لگنے والی آگ اور دیگر قدرتی آفات کے باعث انشورنس کمپنیوں کو کیٹسٹرافی کلیمز میں اضافے کا سامنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس میں 7 جنوری سے مختلف مقامات پر لگی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا ہے اور یہ آگ اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلاکر خاکستر کرچکی ہے۔

لاس اینجلس آگ: ٹرمپ کا کیلی فورنیا کے گورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قومی دھارے میں شامل ہونے والے دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ کے تہلکہ خیز انکشافات

0
دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ

کوئٹہ : ہتھیارڈ ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اہم کمانڈرزنے نیوز کانفرنس کی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور بلوچستان کے وزرا بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ زندگی کے اہم 19سال دہشتگردوں کیساتھ گزارے توان کا اصل چہرہ سامنے آیا ، دہشتگرد تنظیموں نے نوجوانوں کی ذہن سازی کی اور بلوچ نوجوانوں کو دہشتگردی میں جھونکا۔

دہشتگرد کمانڈر کا کہنا تھا کہ تنظیم میں جانے کا خیال 2005 میں آیا، بلوچستان کے حالات اور محرومیوں پر بات کرتے تھے، وہاں سے میری ذہن سازی ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے کالعدم بلوچ لبرل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، بعد میں کالعدم بلوچ لبرل پارٹی میں مجھے کمانڈر بنا دیا گیا۔

نجیب اللہ نے کہا کہ برہمداغ بگٹی کے کہنے پر دو گروپ بنائے، ہم دونوں گروپوں کو لیکر قلات کی طرف روانہ ہوئے، کالعدم بی ایل اے فعال ہونے کے بعد فورسز کو کافی نقصان پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ہینڈلرز کے عزائم دیکھ کر میری آنکھوں سے آزادی کی پٹی کھل گئی ، میری ملاقات پڑوسی ملک کی ایجنسی کے لوگوں سے ہوئی، انھوں نے میری سرزنش کی اور کہا ہمیں تمہاری آزادی کی پروازہ نہیں، انہوں نے مجھ سے کہا ہم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے۔

کمانڈر نجیب نے مزید بتایا کہ تمام تنظیموں کے لیڈر ان کے بچے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور عام دہشت گرد جو پہاڑوں پر لڑ رہا ہے اسے روٹی بھی میسر نہیں۔

دہشتگرد کمانڈر کا بتانا تھا کہ جنگ کےدوران عام سولجر زخمی بھی ہوئے تو علاج کیلئے چندہ جمع کرنا پڑتا ہے اور کئی بار ایسا ہوتا ہے علاج نہ ہونےکی وجہ سے جان سے بھی چلے جاتے ہیں۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا ڈرامہ سب کے سامنے ہے وہ پہاڑوں پر روپوش ہیں ، پہاڑوں پرروپوش لوگوں سے کہتاہوں بیرون ملک بیٹھے دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈرز کے آلہ کار نہ بنیں۔

کمانڈر نجیب نے درخواست کی کہ اور بھی دوست ہتھیار ڈالر کر قومی دھارے میں آنا چاہتے ہیں ان کو راستہ دیا ہے، اپنی واپسی کیلئے میں نے خود ریاست سے بات کی ، کہنا چاہتا ہوں اس سازش اور پراکسی کا حصہ نہ بنیں ، حکومت کا شکریہ کہ قومی دھارےمیں شامل ہونے کاموقع دیا۔

انھوں نے بتایا کہ غیرملکی ایجنسیاں بلوچستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں اوربلوچ آزادی کی تحریکیں گینگ وار کی شکل اختیار کرگئی ہیں۔

دوسری جانب کمانڈر عبدالرشید نے بھی بتایا کہ میرا شمار مکران ڈویژن کے سینئر کمانڈرز میں ہوتا تھا ، 2009میں میری ملاقات بی ایل ایف کے عابد عمران سے ہوئی ، عابدعمران نے میری ذہن سازی کی جس پر دہشتگرد تنظیم میں شامل ہوا۔

عبدالرشید کا کہنا تھا دہشتگردوں کے عزائم جان چکاہوں اس لیے کنارہ کشی اختیار کی۔ کمانڈر خالد بشیر کا کہناتھا دشمن کے بہکاوے پرغلط راستے پر جا رہا تھا، فوج نے بچالیا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، صدر پی ایف یو جے

0
پیکا ایکٹ ترمیمی بل

اسلام آباد : پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، اسی ہفتے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی جب بھی قانون لائیں گے مشاورت کریں گے۔

صدر پی ایف یوجے نے بتایا کہ پچھلےدورحکومت میں بھی پیکا ایکٹ کو ہم نے چیلنج کیا تھا، پچھلےدورحکومت میں پیکاایکٹ کیخلاف فرحت اللہ بابر،مریم اورنگزیب بھی درخواست لائے تھے۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کوئی جماعت اپوزیشن میں ہوتو میڈیا اس کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : صحافتی تنظیموں کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری حکومت ہر دن کےساتھ اقدامات کرتی ہے لیکن حکومتیں مستقبل میں بہتری کیلئے اقدامات نہیں کرتی ، ہوسکتاہے اس بل میں کوئی اچھی چیزیں بھی ہوں لیکن دیکھنایہ چاہیے کہ اس قسم کے بل کوصحافی بہترکرسکتاہے یا کوئی اور۔

پی ایف یوجے کے صدر نے مزید بتایا کہ صحافی تنظیموں سے کسی سطح پر بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت نہیں ہوئی، ماضی میں پی ٹی آئی دورمیں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام پر بل لایا جارہاتھا، ہم نے میڈیاڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف کیمپ لگایا تھا، اس کیمپ میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ،پی پی،ایم کیوایم سمیت دیگرجماعتیں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورکی اپوزیشن جماعتوں نے وعدہ کیاتھا کالے قانون ختم کریں گے لیکن حکومت نے پیکاایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ہماری احتجاجی کال پرتوجہ نہیں دی۔

افضل بٹ نے بتایا کہ صحافیوں نے پیکاایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کردیا ہے اس بل کا مقصد یہ ہے کہ صحافت چھوڑ کر فروٹ ،سبزیوں کا ٹھیلا لگالیں، گزشتہ روزجوائنٹ ایکشن کمیٹی میں لائحہ عمل طے کیاگیا ہے، آج پی ایف یو جے کا بھی پیکاایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اجلاس ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، اسی ہفتے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 3 کرکٹرز شامل

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا ہے اس میں پاکستان کے تین کرکٹرز شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں پاکستان کے تین کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں سب سے زیادہ سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تین، تین جب کہ ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

اس ٹیم میں ون ڈے کی عالمی چیمپئن کرکٹ سپر پاور آسٹریلیا سمیت بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کا کوئی ایک کھلاڑی شمولیت کا حقدار نہیں قرار پایا ہے۔

آئی سی سی کی اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی قیادت چیرتھ اسالنکا کے سپرد کی گئی ہے جب کہ وکٹ کیپر کوشل مینڈس ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

چیرتھ اسالنکا، کوشل مینڈس، پتھم نسانکا، ونندھو ہسارنگا (سری لنکا)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف (پاکستان)، رحمان اللہ گرباز، عظمت اللہ اے ایم غضنفر (افغانستان) اور شرفن رتھرفورڈ (ویسٹ انڈیز)۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنا کر گرین شرٹس کو پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اعزاز دلایا جب کہ حارث رؤف کی بہترین بولنگ کی بدولت پاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرانے میں کامیاب رہا تھا۔

مذکورہ دونوں کرکٹرز دونوں سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

بڑی خبر ! جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

0
ڈاکٹر عافیہ صدیقی

اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے، سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ امریکا نے پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے امریکاہمیں ہماری اوقات دکھارہاہےسابق امریکی صدرنےبیٹےکی سزاتومعاف کردی لیکن ہمارےقیدی کورہانہ کیا۔

وزیراعظم،وزیرخارجہ کےبیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پرمشتمل رپورٹ پیش کی گئی جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پربھی جواب جمع کرایا گیا۔

وزارت خارجہ نےعدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

ممبئی میں اسلحے کی فیکٹری میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

0

ممبئی میں اسلحے کی فیکٹری میں دھماکا کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس سے چھت گر پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ہتھیار وں کی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس سے چھت گر پڑی، حادثے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آواز پانچ کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر فوری پہنچ گئیں، ملبے سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

0
اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم شخص نے گھر میں تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوا.

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے تھانہ بارہ کہو کے ایریا میں قتل کی واردات ہوئی، جہاں تشدد کے دوران نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ گھر میں گھسنے والے نامعلوم شخص کو اہلخانہ نے پکڑ لیا تھا تاہم مقتول کے دو بیٹے میں واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

مقتول کا بیٹا مدثر شدید زخمی اور دوسرا بیٹا عثمان بھی زخمی ہے، مقامی پولیس موقع پر موجود ہ اور یں شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

ایس ایچ او بھارہ کہو ،ایس پی ڈالفن اور اے ایس پی علی رضا ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل بھی موقعہ پر موجود ہیں۔

سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

0

سعودی عرب میں ہلال الاحمر کی ٹیم نے بروقت طبی امداد مہیا کرکے مصر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائر کی زندگی بچالی، عمرہ زائر طواف کے دوران سینے میں شدید تکلیف کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک معمر عمرہ زائر طواف کے دوران فرش پر گر گیا ہے۔

ہلال الاحمر کا امدادی یونٹ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا۔ زائر کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ہارٹ اٹیک آیا ہے، جس کے باعث اس کی سانس بند ہوگئی تھی، آکسیجن کی سپلائی رک جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے اس کی سانس بحال کی جس سے حرکت قلب بھی بحال ہو گئی اور ایک قیمتی جان کو بچالیا گیا۔

مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر اسے ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھی سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچائی تھی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔

عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ طبی عملے نے اسے اجیاد اسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔

اسپتال کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔

مسجد الحرام کے صحن میں خاتون عمرہ زائر کے ہاں بچے کی ولادت

یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔

کے پی حکومت کا پیکا ترمیمی بل کیخلاف صحافی برادری کا ساتھ دینے کا اعلان

0
بیرسٹر سیف کا کینالوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بیانات پر تبصرہ

کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے قومی اسمبلی سے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے اقتدار کے دوام کے لیے آزادی صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیکا ایکٹ درحقیقت ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل ہے۔ حکومت نے کالے قوانین سے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے، جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا، جسے تباہ نہ کیا گیا ہو۔ پہلے 26 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر وار کیا گیا اور اب پیکا ایکٹ میں ترامیم سے آزادی صحافت کو بھی سلب کر لیا ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ایسی سخت پابندیاں بدترین آمریت میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔ کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پہلے ہی اس متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

صحافتی تنظیموں کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

کراچی میں لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ کو ہی لوٹ لیا

0
پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

کراچی: 7 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونیوالی لڑکی کا ڈرامہ پولیس کے سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ کو 15 لاکھ کا نقصان کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔

پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور  ولید کو بازیابی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

صحافی کے اغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا