منگل, جون 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی

0

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے نوزوہیل میں آگ لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق طیارے کے نوزوہیل میں آگ ٹیکسی کے دوران لگی ہے، پائلٹ نے ٹیک آف روک دیا اور طیارے کو فوری طور پر واپس لایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو ملتوی کرکے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل ذیشان سعید بھی سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی تھی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا تھا۔

وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی

0

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی۔

اداکار وہاج علی نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

ان کی بیٹی بھی ہے جس کا نام امیرا وہاج علی ہے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکار نے حال ہی میں بیٹی کے لیے معروف فنکار ضیا محی الدین کی آواز میں خوبصورت نظم شیئر کی ہے جسے انہوں نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹی کے نام۔‘

وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا کو امیرا کی آنکھوں سے دیکھوں، ان راستوں پر چلوں جو ابھی تراشے نہیں گئے، ان بلندیوں کو چھو سکوں، جہاں تک شاید میں خود نہ جا سکوں، مگر وہ جا سکتی ہے، میری بیٹی، میری دنیا۔

ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی جانب سے اب تک کی سب سے خوبصورت پوسٹ، جبکہ دوسرے نے دعا دی کہ اللّٰہ آپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ سلامت رکھے، آمین۔

آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

0
ایرانی سپریم لیڈر کا فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں اور اسرائیل اعلیٰ ایران لیڈر کو قتل کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کرے گا جس سے تنازع ختم ہو جائے گا۔

"دیکھو، ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے میں تفصیلات میں نہیں جا رہا ہوں لیکن ہم نے ان کے اعلیٰ جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے یہ بنیادی طور پر ہٹلر کی جوہری ٹیم ہے۔”

نیتن یاہو کا ایرانی رہنما کو ختم کے منصوبے کے بارے میں کہنا ہے کہ ’’اس سے تنازعہ بڑھنے والا نہیں، یہ تنازعہ کو ختم کرنے والا ہے۔‘‘

اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو ویٹو کرنے کی تردید کر دی۔

اسرائیل کے چینل 12 نے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ رائٹرز کی رپورٹ ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ویٹو کیا۔۔۔ یہ غلط ہے سیاسی رہنماؤں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی اسرائیلی حملوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی "یقینی طور پر اس کا نتیجہ ہو سکتی ہے کیونکہ ایران کی حکومت بہت کمزور ہے۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنما کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا۔

ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا۔

ایرانی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے آگئی

0

ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آگئی، سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی اینکر سحر امامی اسرائیلی حملے کے بعد براہ راست نشریات کے دوران نشست سے اٹھیں اور دوبارہ آکربیٹھ گئیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

جس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔

iran israel تمام خبریں

الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ سحرامامی ایران کی معروف ترین نیوزاینکرز میں سے ایک ہیں، سحر امامی نے نشریات میں للکارتے ہوئے کہا کہ آپ جو سن رہے تھے وہ سچ پر حملے کی آواز تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

الجزیرہ ٹی وی نے مزید بتایا تھا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

پاکستان واپس ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، نواز شریف

0
نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اس کی رحمتیں برستی ہیں۔

ن لیگ کے قائد نے کہا کہ شہباز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھی، مریم نواز آگے لے کر چل رہی ہیں، ہم نے پاکستان میں کینسر اور دل کے امراض کے اسپتال قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، پاکستان واپس ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

چند روز قبل سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ایران پر حملے کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے بڑھ کر اسرائیل کی غلطی ہو نہیں سکتی، اس طرح سے حملے کرنا بہت زیادتی ہے۔

ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، ٹرمپ

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔

جی 7 اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 60 دن تھے، 61ویں دن میں یہ سب ہونا تھا، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں، انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کشیدگی کم کرنے کے لیے جی 7 مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کریں گے۔

امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ جنگ صرف قومی دفاع کے لیے ہونی چاہیے، ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی مفاد صرف دفاعی صورت میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی امریکا کو لامتناہی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری کی قرارداد جمع کروادی ہے۔

ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی، عائزہ اعوان

0
عائزہ اعوان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ میں جھوٹے لوگوں کو دیکھ کر ایک کونا پکڑ لیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

اداکارہ نے جیون ساتھی سے متعلق کہا کہ وہ دراز قد ہونا چاہیے، جھوٹا نہ ہو اور اسے پتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے، جذباتی طور پر اچھا ہونا چاہیے اسے کچھ سمجھانا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں دو بار مجھے پھول لا کر دے، اچھا ہو، امیر ہونا ضروری نہیں ہے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ اتنا ہونا چاہیے کہ بچوں کو اچھی تعلیم دے سکیں، غریب بھی ہو تو دیکھ لیں گے کیونکہ نصیب بھی ساتھ ہوتا ہے۔

امریکی سینیٹر نے ایران کیخلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دیدی

0

امریکا کے سینیٹر ٹم کین نے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ جنگ صرف قومی دفاع کے لیے ہونی چاہیے، ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی مفاد صرف دفاعی صورت میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی امریکا کو لامتناہی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری کی قرارداد جمع کروادی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم صرف ہنگامی دفاعی صورتحال میں قابل قبول ہوگا، قرارداد امریکا کو فوری حملے سے روکنے کی کوشش نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ کانگریس  نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران 2020 میں اسی طرح کی قرارداد منظور کی تھی۔

اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ

0

اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا، میزائل حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

الجزیرہ ٹی وی نے مزید بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے کئی مقامی میڈیا دفاتر تباہ کیے، اسرائیل میڈیا اداروں کو دشمن تنظیموں سے جوڑکر نشانہ بناتا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت میں میڈیا اداروں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے

اسرائیلی میزائل حملے کے بعد اسنا نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

iran israel تمام خبریں

مہرنیوز ایجنسی نے بتایا کہ خاتون اینکر سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لی ہیں، تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کے قریب رہائشی علاقوں سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پروپیگنڈا کا مرکز ختم ہونے والا ہے، ایرانی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فوربز کی فہرست میں شامل

0

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں تاریخی فتح کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا۔

 اولمپک انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا اور اب تک انہوں نے مختلف مقابلوں میں 5 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

پنجاب کے چھوٹے شہر میاں چنوں سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی تک ان کے سفر نے انہیں پورے جنوبی ایشیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک بنا دیا ہے۔

اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔