اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

0
مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ

اسلام آباد : مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ، جس میں چھ جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے تمام بڑے دریاؤں اوران سےملحقہ ندی نالوں میں سات جولائی سےپانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں : 5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، جس کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز،ڈبل ون ڈبل ٹوسمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوامیں 5 سے  11جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا، جس سے دریا چترال،دریا سوات، دریا پنجکورہ اور دریا کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

0
’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر اور جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پوسٹ کی پہلی تصویر میں سجل علی کی مونوکروم تصویر شامل ہے جس میں وہ ایک ایسے پتھر کے برابر میں بیٹھے نظر آئیں جس پر لطٖ ‘عشق’ لکھا ہوا تھا، دوسری تصویر میں والدہ اور والد کی شادی کی یادگار تصویر بھی شامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

پوسٹ میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ننھی سجل علی اپنی والدہ کی گود میں ہیں، آخر میں سجل نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی انکے لیے لامحدود محبت کی منظر کشی ایک پیڑ کرتا دکھ رہا ہے۔

انہوں نے چند تصویروں کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے، اداکارہ نے ” میری زندگی آپ سے شروع ہو کر آپ پر ہی ختم ہوتی ہے” لکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات

0
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) پہلی بار فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔

مہم نیوز ایجنسی نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مملکت میں امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی تعیناتی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ میزائل شکن نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو ایرانی میزائل سے بچانے کیلیے دفاعی نظام ’تھاڈ‘ پر کتنے ملین ڈالر خرچ کیے؟

سعودی عرب میں اس کی تعیناتی منعقدہ تربیتی پروگراموں کے بعد کی گئی اور اس کا افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کی حفاظت کرنا ہے۔

دریں اثنا، امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل بھی اسی دفاعی نظام پر انحصار کرتا ہے جو ایران اور یمن سے میزائل حملوں کو بروقت روکنے میں ناکام رہا ہے۔

نیوز ویک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانے کیلیے تھاڈ کو تقریباً 20 فیصد استعمال کیا۔

لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک

0

لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا اپنے بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی زندگی کی بازی ہار گئے، آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

لیورپول نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔

لیور پول کا چوتھا گول دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے کیا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔

معروف پاپ گلوکار 23 برس کی عمر میں چل بسے

یوں لیورپول نے پانچ ایک سے فتح حاصل کرکے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔

ملک بھر میں صرف 20 فی صد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہونے کا انکشاف، ویڈیو رپورٹ

0
صاف پانی آلودگی کراچی

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ہر سال 53 ہزار چھوٹے بچے پانی کی بیماریوں سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پینے کے صاف پانی میں آلودگی کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں شامل ہیں جن میں معدے، جگر، گردے کی بیماریاں سرفہرست ہیں۔ پاکستان میں 80 فی صد عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔

بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ملک بھر میں صرف 20 فی صد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہے، جب کہ 70 سے 80 فی صد پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں ہے، پانی میں مضر صحت اجزا میں سرفہرست سیوریج کا پانی اور کارخانوں سے کیمیکل کا اخراج اور کھیتوں سے کیمیائی کھاد شدہ پانی کا اخراج ہے، جو پینے کے پانی میں شامل ہو جاتا ہے۔ پانی کو مضر صحت بنانے میں دیگر عوامل میں گرین ہاؤس گیسیں، پانی میں شامل مختلف بیماریاں اور حفظان صحت کی کمی کا شمار کیا جاتا ہے۔

آلودہ پانی سے بیماریاں


ملک بھر کے 24 اضلاع میں موجود 2 ہزار 807 دیہات سے جمع کیے جانے والے پانی کے نمونوں میں سے 69 سے 82 فی صد نمونے آلودہ اور مضر صحت پائے گئے۔ ملک بھر میں گندے پانی سے ہونے والے امراض اور دیگر مسائل کی وجہ سے سالانہ 112 ارب روپے علاج معالجہ پر خرچ کیا جاتا ہے، پاکستان کے صرف 15 فی صد شہری اور 18 فی صد دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہے۔

پی سی آر ڈبلیو کے مطابق پانی میں موجود آلودگی اور مضر صحت دھاتیں پیچش، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ وغیرہ جیسی بیماریوں کی اہم ترین وجہ ہیں۔ قابل تشویش بات یہ ہے کہ پاکستان میں تا حال کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں ہے جو لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہو۔

نمونوں کی جانچ


’’پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز‘‘ کی نگرانی میں ملک بھر کے 24 اضلاع اور 2807 دیہات سے اکٹھے کیے گئے پانی کے نمونوں میں انکشاف ہوا ہے کہ 62 سے 82 فیصد پینے کا پانی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ پانی کے اکثر نمونے بیکٹیریا، آرسینک (سنکھیا)، نائٹریٹ اور دیگر خطرناک دھاتوں سے آلودہ تھے۔

پاکستان میں پانی کی آلودگی کا اندازہ کچھ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ شہروں سے خارج ہونے والے آلودہ پانی کی صرف 8 فی صد مقدار اور صنعتی آلودہ پانی کی محض ایک فی صد مقدار کو ہی ٹریٹمنٹ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ یہی پانی ہمارے آبی ذخائر کو آلودہ کرنے کا باعث بنتا ہے جو انسانی زندگی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے سے لوگ ہیضہ، دست اور کئی دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر لوگوں کو ایسی بیماریوں کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

پانی سے متعلق ورلڈ بینک کیا کہتا ہے؟


ورلڈ بینک کے مطابق، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں شامل ہے، جہاں صرف 6 دیگر ممالک اس سے بھی زیادہ شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ اپنی بڑی آبادی کی وجہ سے – جو کہ دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے – پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی نسبتاً کم ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 1951 میں 5,260 مکعب میٹر تھی جو حالیہ برسوں میں کم ہو کر تقریباً 1,000 مکعب میٹر رہ گئی ہے، جو کہ صورت حال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔


کرایوں میں اضافہ اور پولیس کو رشوت، بس اڈوں پر سب ہی پریشان، ویڈیو رپورٹ


یہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ ملک تیزی سے ’’پانی کی کمی کی لائن‘‘ کے قریب پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تخمینے کے مطابق 2025 تک پاکستان شدید پانی کی قلت کے مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے، جہاں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہوگا۔

پاکستان میں ہر سال 55,000 بچے مر جاتے ہیں


پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تقریباً 60 فی صد آبادی کو محفوظ پینے کے پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے، اور 30 فی صد بیماریوں اور 40 فی صد اموات ناقص پانی کے معیار کی وجہ سے ہیں۔ خواتین اور بچے خاص طور پر کمزور ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناکافی ہے اور زیادہ تر پانی کی فراہمی آلودہ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے اندازے کے مطابق، پاکستان میں ہر سال 55,000 بچے، جن کی عمر 5 سال سے کم ہوتی ہے، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے اسہال، ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

پانی اتنا آلودہ کیوں ہے؟


ملک میں پانی کی آلودگی کی بلند سطح کے کئی عوامل ہیں، جن میں شہروں میں جامع سیوریج سسٹم کی کمی اور ناقص صفائی ستھرائی کے انفراسٹرکچر سے لے کر کچرا ٹھکانے لگانے کے ناقص انتظامات، کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال، اور صنعتی فضلے کے غیر علاج شدہ اخراج شامل ہیں۔

پانی کے انتظام کے غیر مؤثر نظام بھی اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ دریائے سندھ سسٹم اتھارٹی (IRSA) کے مطابق، پاکستان کو ہر سال تقریباً 145 ملین ایکڑ فٹ (MAF) پانی ملتا ہے لیکن وہ صرف 13.7 MAF ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح، ملک میں بارش کے زیادہ ہونے والے ادوار کے دوران پانی کو ذخیرہ کرنے کی خاطر مناسب ذخیرہ گاہوں کی بھی کمی ہے، جس کی وجہ سے مون سون کے موسموں میں کافی مقدار میں پانی ضائع ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلے پانی کی فراہمی کے نظام کو درہم برہم کر سکتے ہیں، جس سے آلودگی ہوتی ہے اور مسئلہ مزید شدت اختیار کرتا ہے۔ خاص طور پر ٹھہرا ہوا پانی مچھروں کی افزائش کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھتا ہے۔

2022 کے سیلاب کے بعد ملک ایک ’’موت کی دوسری لہر اور تباہی‘‘ کی حالت میں داخل ہوا، کیونکہ ٹھہرے ہوئے پانی نے مچھروں کو افزائش اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا وسیع موقع فراہم کیا۔ رپورٹ کیا گیا کہ سیلاب کے بعد ملک میں ملیریا کے کیسز کی تعداد چار گنا بڑھ گئی، جو 2021 میں 4 لاکھ کیسز سے بڑھ کر 2022 میں 16 لاکھ سے زیادہ کیسز تک پہنچ گئی۔

دریائے سندھ


پاکستان کا دریائے راوی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دریا ہے، جو دواسازی کی آلودگی سے متاثر ہے۔ تیزی سے بدلتا ہوا موسم اور گلیشیئرز کا پگھلنا بھی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، اور دریائے سندھ – جو کہ زراعت، صنعت اور گھریلو استعمال کے لیے ملک کا بنیادی پانی کا ذریعہ ہے – خاص طور پر خطرے میں ہے۔

یہ دریا زیادہ تر ہمالیائی گلیشیئرز سے پگھلے ہوئے پانی پر انحصار کرتا ہے۔ ’’نیچر‘‘ جریدے میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق 1990 کی دہائی سے سندھ بیسن کے گلیشیئرز اوسطاً سالانہ تقریباً 20 سینٹی میٹر کے حساب سے اپنی کمیت کھو رہے ہیں۔ گلیشیئرز کی برف کے پگھلنے سے دریا کے نظام میں بہنے والے پانی کی مقدار گھٹ رہی ہے، جس سے نیچے کی جانب پانی کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) کی ایک رپورٹ میں ذکر ہے کہ گلیشیئرز کی پسپائی کے باعث آئندہ دہائیوں میں دریائے سندھ کے بہاؤ میں 40 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ یہ کمی زراعت کے لیے آبپاشی اور دیگر شعبوں میں پانی کی دستیابی کو متاثر کرتی ہے۔


ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


باجوڑ دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

0
باجوڑ دھماکے

شاور: باجوڑ دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں بتایا کہ دھماکا سٹرک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گری دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا۔

متن میں کہنا تھا کہ باجوڑحملے میں اسسٹنٹ کمشنرسمیت 4 افراد شہید ہوئے، دھماکا سٹرک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔

گذشتہ روز باجوڑ میں بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنرنواگئی سمیت 5افراد شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : باجوڑ بم دھماکہ میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی، 10 زخمی

ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا تھا پھاٹک میلہ کےقریب اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی کونشانہ بنایاگیا، شہیدہونیوالوں میں تحصیلدار وکیل خان، دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے جبکہ حملے میں شدید زخمی چار افراد پشاور منتقل کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او نے یہ بھی بتایا تھا کہ حملہ خودکش تھا یا بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا، اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دھماکے میں شہیداسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے ہے۔

کراچی میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزم خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار

0
سونے کی انگوٹھی کراچی خاتون

کراچی : دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الفلاح سوسائٹی کے علاقے باغ ابراہیم میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

جہاں موٹرسائیکل سوار ملزم نے اسلحے کے زور پر خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین لی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں خاتون کو بچے کے ساتھ گلی سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوارملزم اسلحے کے زور پر خاتون سے لوٹ مار کرتا ہے، خاتون تھوڑی دیر مزاحمت کرتی ہے، اس دوران گلی میں ایک نوجوان آتا ہے تو ڈاکو اسلحے کے اشارے سے نوجوان کو واپس جانے کی دھمکی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی : ملزمان 20 سیکنڈ میں خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار

واردات کے بعد ملزم کوموٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ 30 جون کو پیش آیا، درخوست آئی ہے مقدمہ درج کیا جائے گا، فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

فلسطین میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب

0
سعودی عرب، فلسطینی

سعودی عرب نے قابض اسرائیلی حکام کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کی ضرورت ہے، مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کا مطالبہ عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کی ضرورت ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اس مؤقف کو مملکت کا مستقل اور غیر متزلزل اصول قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکیں۔

فلسطینیوں کے حقوق میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا قیام شامل ہے، ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) پہلی بار فعال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہم نیوز ایجنسی نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مملکت میں امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی تعیناتی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ میزائل شکن نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔

سعودی عرب میں اس کی تعیناتی منعقدہ تربیتی پروگراموں کے بعد کی گئی اور اس کا افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کا حملہ، اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کی حفاظت کرنا ہے۔

دریں اثنا، امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل بھی اسی دفاعی نظام پر انحصار کرتا ہے جو ایران اور یمن سے میزائل حملوں کو بروقت روکنے میں ناکام رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں اشرفیہ پر نوازشات کی بارش کردی

0
لگژری اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹیز

اسلام آباد : حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹیز میں کمی کردی، جس میں امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروزاور بوٹس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔

حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔

امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم کرکے50 فیصد جبکہ لگژری شپس ، کروز، اور بوٹس پر ڈیوٹی 5 فی صد کر دی ہے۔

امپورٹڈ برانڈڈ سن گلاسزز اور امپورٹڈ برانڈڈ گھڑیوں پر ڈیوٹی 30 سے کم کر کے 24 فیصد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : 7000 امپورٹڈ آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

امپورٹڈ کاسمیٹکس پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد ، امپورٹڈ واش بیسن پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 24 فیصد، امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 24 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ سینک سرامکس پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد ، امپورٹڈ میز پوش اور نیٹ ویئر پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 24 فیصد، امپورٹڈ منی وینز پر ڈیوٹی 15سے کم کرکے 10 فیصد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ 1000سی سی سے 1300سی سی تک کی نئی گاڑیوں ، امپورٹڈ پرانی اور استعمال شدہ منی وینز پر ڈیوٹی 15سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی۔

امپورٹڈ آرٹیفیشل جیولری پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد اور امپورٹڈ پرفیوم پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

0
سعودی عرب میں سونے کی قیمت 3 جولائی 2025

سعود عرب میں آج (3 جولائی 2025) کو سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھ گئی ہے۔

ایف ایکس اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، بدھ کو 1 گرام گولڈ کی قیمت 404.86 ریال تھی جو 403.95 ریال ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4722.19 ریال تھی جو کم ہو کر 4711.60 ریال ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4039.65 ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا بیچنا اب بہت آسان

گزشتہ روز پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز گولڈ کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے رہی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 6 ڈالر گھٹ کر فی اونس 3342 ڈالر رہا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔