جمعرات, مئی 15, 2025
ہوم بلاگ

پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑی فتح حاصل کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی برطانوی میڈیا سے گفتگو

0

معرکہ بنیان مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز سے گفتگو کی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی بڑی افواج کے باوجود نئی دہلی کیخلاف بڑی فتح حاصل کی، جو بھی ہماری سرزمین اور خودمختاری کی خلاف ورزی کریگا جواب بےرحمانہ ملےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں یقینی جواب کا عزم ظاہرکیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں کشیدگی تباہی کاباعث ہو گی۔

اسکائی نیوز سے گفتگو میں احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کیخلاف محاذ کھڑا کریگا تو یہ خطے میں تباہی ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات پر بھارت کے عزائم کو جان چکے، بھارت مسئلے کو اندرونی معاملہ قرار دیکر کشمیریوں کو ہراساں کررہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل قرارداد کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت ناراض ہےک ہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہا ہے، امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔

بھارت سے جنگ بندی 18 مئی تک بڑھا دی گئی ہے، نائب وزیراعظم

پالتو شیر نے مالک کو مار ڈالا

0

عراق کے شہر کوفہ میں 50 سالہ شخص عاقل فخر الدین کو پالتو شیر نے خریدنے کے چند دن بعد ہی مار ڈالا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر نے گھر کے باغیچے میں مالک پر حملہ کیا، شہری نے شیروں اور دیگر جنگلی جانوروں کو پال رکھا تھا اور رواں ماہ کے شروع میں ایک اور شیر خریدا تھا۔

شیر نے مالک کی گردن اور سینے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اس کے پنجرے کے قریب پہنچے۔

پڑوسی ان کی چیخیں سننے کے بعد آیا اور شیر کو گولیاں مار کر انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں شیر کو گھاس پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ عقب میں پنجرے بھی نمایاں ہیں۔

عاقل فخر الدین کی لاش کو نجف کے الصدر میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پی ایس ایل 10: کونسے غیرملکی کھلاڑی پاکستان واپس آنے کو تیار؟

0

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فن ایلن اور ریلی روسو نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بشمول فن ایلن، مارک چیپ مین، کائل جیمیسن اور ڈیرل مچل این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے تصدیق کی ہے کہ مچل ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے بقیہ میچوں سے باہر ہوجائیں گے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: مایہ ناز کرکٹر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

اس سے قبل لاہور قلندرز کے سکندر رضا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی کھلاڑی وین ڈر ڈوسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 1.530 کے رن ریٹ اور 9 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی بھی کرچکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ مرحلے کا آخری میچ 18 مئی کو راولپنڈی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی جو ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

محمد مارما ڈیوک پکتھال: برطانوی نومسلم اور ترجمۂ قرآن

0
Muhammad Marmaduke Pickthall

ہندوستان کی تاریخ میں برطانوی دور کی اُن شخصیات کا نام بھی پڑھنے کو ملتا ہے، جنھوں نے یہاں اسلام کو بطور مذہب قبول کر کے باقی ماندہ عمر یہیں گزار دی اور یہاں کے لوگوں سے بڑی عزّت اور احترام پایا۔ قرآن مجید کے مترجم، کئی معیاری علمی، ادبی اور تحقیقی کتب کے مصنف اور مشہور صحافی مارما ڈیوک پکتھال بھی انہی میں سے ایک تھے۔

مارما ڈیوک پکتھال کی پیدائش 1875ء میں انگلستان میں ہوئی۔ انگلستان اور یورپ کی درس گاہوں میں تعلیم پانے والے پکتھال نے بعد میں مصر، ترکی، بیروت، شام اور بیت المقدس کی سیاحت کی اور وہاں کافی عرصہ قیام کیا۔ ان ملکوں میں انھوں نے عربی زبان سے رغبت محسوس کی اور اس کی تحصیل کے بعد اسلامی کتب کا مطالعہ کرنے لگے۔ اس نے اسلام کے بارے میں ان کی معلومات میں اضافہ کیا اور وہ غور و فکر کرنے کے بعد 1914ء میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔

محمد مارما ڈیوک پکتھال 1920ء میں بمبئی آئے تھے۔ صحافت ان کا پیشہ تھا۔ وہ مشہور اخبار بمبئی کرانیکل کے ایڈیٹر مقرر ہوئے اور 1924ء تک یہ ذمہ داری نبھاتے رہے۔ ادھر دکن میں انھیں چادر گھاٹ ہائی اسکول کے پرنسپل کی نشست کے لیے پیشکش کی گئی اور کہا گیا کہ اسکول ان کی غیر معمولی قابلیت اور اعلیٰ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے تو پکتھال نے اس پیشکش کو قبول کیا۔ 1925ء میں وہ حیدرآباد دکن میں اسکول کے پرنسپل ہوکر چلے آئے اور واقعی اپنے زمانہ میں چادر گھاٹ ہائی اسکول کو ایک مثالی درس گاہ بنا دیا۔

پکتھال کے دور کے اسکول کے ایک طالب علم کا مضمون ماہنامہ ‘سب رس’ حیدرآباد کے 1994ء کے شمارے میں شایع ہوا تھا جس میں وہ لکھتے ہیں کہ پکتھال کے مراسم مصر، ترکی اور برطانیہ کے اعلی عہدیداروں سے تھے، اسی زمانے میں وہ سول سروس کے منتخب افراد کی تربیت بھی کرتے تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ترجمۂ قرآن کے کام میں غرق تھے مگر حیرت ہے کہ اس مصروفیت کے باوجود وہ بلاناغہ سوائے جمعہ کی تعطیل کے، دن بھر مدرسے میں موجود رہتے۔ دوپہر کے وقفے میں نماز ظہر کی امامت بھی کرتے اور اسی گھنٹے میں اسکول کے صحن میں کچھ دیر کے لئے لڑکوں سے بے تکلف گفتگو بھی کرتے تھے۔ ان کی گفتگو میں لطیف ظرافت جھلکتی رہتی تھی۔

بعد میں‌ پکتھال حیدرآباد میں محکمۂ نظامتِ اطلاعاتِ عامہ اور سول سروس ہاؤس کے نگراں کار بھی مقرر کیے گئے تھے۔

قرآن پاک کا انگریزی میں ترجمہ پکتھال کا ایک کارنامہ ہے۔ حیدرآباد کی ملازمت کے دوران ترجمے کے کام کو مکمل فرصت اور یکسوئی کے ساتھ انجام دینے کے لیے ان کو پوری تنخواہ کے ساتھ دو سال کی رخصت دی گئی۔ ان کا ترجمہ 1930ء میں The Meanning of tha Glorious Koran کے نام سے بیک وقت لندن اور نیویارک سے شائع ہوا۔

محمد مارما ڈیوک پکتھال کو ریاست حیدرآباد میں اس ترجمہ کی وجہ سے سَر آنکھوں پر بٹھایا گیا اور عظیم مترجم کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ اس ترجمے کی تکمیل کے بعد بھی ان سے شایانِ شان سلوک روا رکھا گیا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی بیوہ کا دو سو پونڈ سالانہ وظیفہ تاحیات مقرر کیا گیا۔

سر راس مسعود نے اپنی ایک تحریر میں لکھا کہ "پکتھال آج کل کی علمی دنیا میں مشاہیر میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے انگلستان اور یورپ کے دیگر ممالک میں تعلیم پائی ہے۔ انگریزی، جرمن، فرانسیسی اطالوی اور ہسپانوی زبانوں سے واقف ہونے کے علاوہ عربی میں بھی بہت اچھی استعداد رکھتے ہیں۔ وہ 1876ء میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسلامی ممالک میں عربوں، ترکوں اور مصریوں کی صحبت میں گزارا ہے۔اسلامی ممالک کے بارے میں ان کی بہت سی تصانیف ہیں۔ انگلستان اور امریکہ کے تمام معتبر اخبارات اور رسائل میں ان کتابوں کی تعریف و توصیف کے ساتھ اس امر کا اعتراف کیا گیا ہے کہ مشرقی ممالک کے حالات اور تمدن کو سمجھنے کے لیے ان کا مطالعہ لازمی ہے۔ یہ کتابیں اس قدر مقبول ہوئی ہیں کہ ان کا ترجمہ فرانسیسی، جرمن ، دینش، ہنگرین اور روسی زبانوں کے علاوہ ایشیا کی متعدد زبانوں میں بھی ہوا ہے۔

19 مئی 1936ء کو پکتھال وفات پاگئے تھے۔

کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت کم کرنے کی درخواست دیدی

0

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کےالیکٹرک نے 5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی۔

کےالیکٹرک نے مارچ  کیلئے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت کم کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

کےالیکٹرک صارفین کو 5.02 روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا 22مئی 2025 کو عوامی سماعت کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے اور ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

0

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے۔

29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا، ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔

شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان کو آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی۔

حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا

0

اس سال حج کی سعادت سے محروم نجی پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے وزارت مذہبی امور نے آخری کوشش کی ہے۔

رواں برس 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کے رقم جمع کرانے کے باوجود سعودی عرب روانگی اور اس سال ادائیگی حج مشکل ہو گئی ہے۔ ان عازمین کو حج کے لیے سعودی عرب بھجوانے کے لیے وزارت مذہبی امور نے آخری کوشش کے طور پر سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی حکام کو انگریزی اور عربی زبان میں خطوط لکھے گئے ہیں جن میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سال مذکورہ نجی عازمین کو حج کی اجازت دی جائے، آئندہ قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ سروس پرو وائیڈر فیس کی عدم ادائیگی کے سبب 67 ہزار نجی عازمین حج سے محروم رہ گئے ہیں۔ ان میں بہت سے پاکستانی عازمین عمر رسیدہ اور شاید انہیں دوبارہ حج کا موقع نہ مل سکے۔ حج سے محروم عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ عازمین کی فریاد اور جذباتی التجائیں مسلسل ہم تک پہنچ رہی ہیں۔ عاجزانہ التجا ہے کہ منیٰ میں باقی رہ جانے والی کوئی بھی جگہ ہمیں فراہم کر دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 67 ہزار عازمین سے متعلق معاہدے کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرے۔

67 ہزار نجی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ! ذمہ دار کون؟

کراچی میں 2 عالم دین کو قتل کرنے والے ملزم کو 4 بار سزائے موت کا حکم

0

کراچی میں 2 عالم دین کو قتل کرنے والے ملزم کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

انسداددہشت گردی کی عدالت نے گلشن اقبال میں 2عالم دین کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 بار سزائے موت اور زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 5،5 سال قید اور 50،50 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزم محسن عباس کو 40 لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتولین کے اہل خانہ کو دینے کا حکم دیا ہے۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا مزید بھگتنا ہو گی۔

ملزمان پر مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سیدعباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کو بری کر دیا۔

ملک بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجر کاری کا فیصلہ

0

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔

حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے ملک بھر کے موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت لگانے اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بد اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز پر سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے زرعی ماہرین اور فارمرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی موٹر ویز اور اس کے اگلے مرحلے میں دیگر شاہراہوں پر بھی پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے بہت زبردست اور عوام دوست ہیں، اور جس طرح ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، گرمی کا دورانیہ بڑھتا جارہا ہے، ایسے حالات میں درختوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

0
سعودی ریال ریٹ

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ریال کی شرح 75 روپے 11 پیسے تک پہنچ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی فروخت کی شرح میں بھی دو پیسے کا اضافہ ہوا، یہ نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 75 روپے 66 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

ریال سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصراً ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے، ایک ریال کو 100 حلالوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

علاوہ ازیں سعودی عرب میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 725.4 ملین ڈالر بھیجے۔ مملکت سے ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کم ہوئیں، اور اپریل 2024 میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجے گئے 712.2 ملین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں سونے کی قیمت 4,571 ریال فی تولہ رہی جبکہ 10 گرام کی قیمت 3923 ریال ہے۔