جمعہ, مئی 16, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2

عازمین حج کے لیے کونسی ویکسینز لگوانا لازمی ہے؟

0
سعودی عرب حج پرمٹ

اگر آپ اس سال حج ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے کچھ ویکسینز لگوانا لازمی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) اور ایمریٹس ہیلتھ سروسز حجاج کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اہم حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں، ضروری اشیاء پیک کریں اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

حج پر جانے سے پہلے ضروری ویکسین لینا ضروری ہے۔

تمام حج ٹیکے سفر سے کم از کم 10 دن پہلے لگوائے جائیں۔ یہ جسم کو ٹارگٹڈ بیماریوں کے خلاف ضروری قوت مدافعت پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تمام حاجیوں کے لیے لازمی ویکسین:

میننگوکوکل ویکسین

انفلوئنزا ویکسین

تجویز کردہ ویکسین:

نیوموکوکل ویکسین، خاص طور پر 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کے لیے، یا 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے جو دائمی طبی حالتوں میں ہیں۔

COVID-19 ویکسین کی دو خوراکیں۔

سکینہ خان ناکام محبت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگیں۔

اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا زندگی میں کبھی آپ کا دل ٹوٹا ہے؟

سکینہ خان نے کہا کہ حال ہی میں میرا ساتھ ایسا ہوا ہے اور مجھے اپنی محبت سے بہت امیدیں تھیں جو ٹوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ جب امید اور یقین ٹوٹتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن مجھے اس تکلیف میں بھی بہت عجیب سا سکون ملتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جب دو لوگ ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں گزرے اچھے لمحات کی قدر کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ابھی بھی اپنی محبت کا انتظار ہے، یہ بات میں نے بتائی نہیں ہے لیکن وہ پہلے سے ہی جانتے ہیں۔

سکینہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ شاید مجھے اس نقصان پر صبر آجائے گا لیکن میری دعا ہے کہ صبر نہ آئے کیونکہ اگر صبر آنے کے بعد میری محبت میری زندگی میں واپس آگئی تو میں چاہوں گی کہ وہ واپس نہ آئے۔

انہوں نے ذاتی نقصان کے بارے میں کہا کہ مجھے حال ہی میں ایک مالی نقصان ہوا جب میں لاہور آئی تو کراچی میں گاڑی چوری ہوگئی مجھے لگتا ہے یہ وہی درد تھا جو میری کارکردگی میں منتقل ہوا، میں اس نقصان کو پورا نہیں کرپارہی ہوں لیکن ظاہر ہے میں اپنے عزم کی وجہ سے یہاں موجود ہیں۔

یوم تشکر، اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی

0

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ یوم تشکر پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی۔

پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم تشکرسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پرکل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائےگا، عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجالائیں گے، مسلح افواج نے بہادری سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کےلیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب اور شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ مزارقائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات ہونگی، شہدا کی یادگاروں پر دعائیہ تقاریب ہوگی اور پھول رکھے جائیں گے، یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس تقریب میں شریک ہونگے۔

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

جویریہ سعود نے والدہ کو ’کول‘ ساس قرار دے دیا

0

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دے دیا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں والدہ کے ساتھ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی پھر میں بھابھیوں کو سلام پیش کیا، مجھے امی کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔

بیٹی کی بات سن کر والدہ نے کہا کہ بھابھیوں کو کیا سلام ہے وہ نیچے ہوتی ہی کب ہیں، اپنا کھانا بنا کر اوپری منزل پر چلی جاتی ہیں، وہ نیچے رہیں گی تو پریشانی ہوگی۔

جویریہ سعود نے کہا کہ میں والدہ کے گھر گئی تو ان سے کہا کہ 12:30 بج رہے ہیں بھابیاں کہاں ہیں تو امی نے بتایا کہ سو رہی ہیں، میں نے کہا امی اٹھایا کیوں نہیں پھر والدہ کہنے لگیں تم لوگوں کو اٹھاتی تھی جو میں ان کو اٹھاؤں گی، چھٹی ہے سونے دو۔

تاہم اداکارہ کا والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے بار بار مسکرانا سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 2 بچوں سمیت 5 مسافر ہلاک

0

بھارت میں چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ مسافر جھلس کر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنو کے موہن لال گنج کے علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق بس بار کے بیگو سرائے سے دہلی جا رہی تھی کہ کسان پتھ کے مقام پر اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت بس میں 80 مسافر سوار تھے اور ان میں سے اکثر آگ لگنے کے وقت سو رہے تھے۔ آگ لگتے ہی بس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ نکلنے کے لیے ایک دوسرے پر پل پڑے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثے پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھائی تاہم تب تک بس جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔

آگ کی لپیٹ میں آکر دو بچے، دو خواتین اور ایک مرد مسافر ہلاک ہو گئے، جب کہ دیگر کئی مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے بعد اس کا ایمرجنسی ایگزٹ نہیں کھلا جس کے باعث پچھلے حصے میں بیٹھے مسافر پھنس گئے۔

متعلقہ حکام کے مطابق آگ بس کے گیئر باکس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مزید تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

ہمیں خطرہ ہے کہ سیز فائر جاری نہ رہ سکے، بلاول بھٹو

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمیں خطرہ ہے سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت میں جو اندرونی سیاست کی صورتحال ہے۔ اس میں ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔ اگر سیز فائر جاری نہ رہا تو یہ خطے اور دنیا کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا جاری رہنا وزیراعظم شہباز شریف، صدر ٹرمپ اور مودی کے لیے بھی امتحان ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ سیز فائر جاری رکھنے کے امتحان میں ہم سب کامیاب ہوں۔ عوام کو امیدیں ہیں کہ کوئی راستہ نکلے گا اور بات چیت سے امن قائم ہوگا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال نہیں چاہتے کہ دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی تیاری پکڑیں۔ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بنے، جہاں مستقبل میں شکایتیں لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد امکان ہے کہ بات چیت ہو جو اہمیت رکھتی ہے۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو کہ بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی اور اگر نئے معاہدے کرنے ہیں تو پہلے بھارت کو پرانے معاہدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے ہر لحاظ سےکامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے بھارت کہتا تھا کہ کشمیر اندرونی مسئلہ ہے۔ مگر اب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ عالمی تنازع ہے اور دنیا کا کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کرنا ہماری کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قیادت کو احساس ہونا چاہیے کہ جنگ کسی کے حق میں نہیں۔ جنگ چھیڑنا آسان لیکن امن کی جدوجہد کرنا ہوتا ہے۔ کامیاب وہ ہوگا، جو امن کے لیے نیک نیتی سے کوشش کرے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاک بھارت کے درمیان امن کا ماحول قائم ہونا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے خطے سمیت دنیا کو فائدہ ہوگا۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا تاریخی موقف دنیا کے سامنے ہے۔ پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائداعظم نے دی ہے اور اس پالیسی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آ سکتی ہے۔ ٹرمپ کو بھی احساس ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے جب کہ امریکا میں احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔

رافیل کے گرنے کو مودی تا قیامت یاد رکھے گا، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رافیل کے گرنے کو مودی تا قیامت یاد رکھے گا۔

معرکہ حق کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمنوں کے دانت توڑے، غرور خاک میں ملا دیا، آج قوم کو بلا خوف و تردید بتا سکتا ہوں کہ پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے گرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت سے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا، ہمارے بہادر سپوتوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے دانت، گھمنڈ اور غرور کو توڑ دیا جس کے بعد انہیں پیغام مل گیا کہ دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے زمین کھینچ لیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دوستوں کے اعتماد کو آسمان تک پہنچادیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں تاریخ کی عظیم ترین فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے اور پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق خیالات تبدیل ہوگئے، افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی پر قوم کے سر فخر سے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں دشمن اور ہم میں یہ فرق تھا کہ ہم نے صبر اور تحمل اور برداشت کا دامن نہیں چھوڑا اور فیصلہ کیا کہ دشمن نے ہماری امن کی پیش کش کو جس گھمنڈ میں ٹھکرایا ہے اس کا جواب بہت سوچ سمجھ کر دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ائر چیف اور نیول چیف کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، 10 مئی کا دن رہتی دنیا تک پاکستان کی کامیابی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ایئر چیف کے کردار کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی، پوری قوم آج ایک ہے، 24 کرور عوام افواج کی کامیابی کے لیے دعائیں کررہے تھے، قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیں خطے سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے بیٹھ کر بات کرتے ہیں، آئیں مسئلہ کشمیر کے لیے بیٹھ کر بات کریں، گفتگو کریں کہ کون دہشت گردی کررہا ہے اور کون نشانہ بنا ہے۔

مودی کی بے جا حمایت کرنے پر کنگنا رناوت کی ہوئی بے عزتی

0

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا کی ٹرمپ کیخلاف پوسٹ کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوائیاں اڑ گئیں اور پوسٹ ہی ڈیلیٹ کروادی۔

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ ان کےلیے شرمندگی کا باعث بن گئی، اپنی پارٹی کی سرزنش کے بعد کنگنا کو نہ صرف ٹرمپ کےخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی بلکہ سرعام وضاحت بھی پیش کرنا پڑ گئی۔


اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقابل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ مودی سے جلتے ہیں۔

کنگنا کا ڈیلیٹ شدہ پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری جبکہ مودی کی تیسری ٹرم ہے، ٹرمپ ایلفا میل ہیں مگر مودی ایلفا میل کے بھی باپ ہیں۔

اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد ہی بی جے پی کے لیڈروں نے ان کے کان کھینچے اور سرزنش کرتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

جس کے بعد اپنی دوسری پوسٹ میں کنگنا رناوت صفائیاں پیش کرتی نظر آئیں، انھوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ پارٹی صدر جے پی نندا جی نے مجھے کال کی اور اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جو میں نے ٹرمپ کے حوالے سے کی تھی۔

کنگا نے بتایا کہ انھوں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ایپل کی مصنوعات بھارت میں مینوفیکچر نہ کرنے کا کہا تھا۔

پاکستان نے امریکا کو تجارتی ٹیرف کے بغیر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی

0

پاکستان نے امریکا کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت معاہدہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کو وسعت دینا ہے جبکہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی پیشکش کو خوش آمدید کہا ہے، جنگ بندی کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ بہت سی تجارت کریں گے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ متعدد ممالک پر بھاری جوابی ٹیرف عائد کیا تھا۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی ممالک امریکا کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہیں۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کی 8 سال بعد پی ایس ایل میں واپسی، کس ٹیم کا حصہ؟

0

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز ہو رہا ہے بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن 8 سال بعد پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے۔

مودی کے جنگی جنون کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد دوبارہ شیڈول کر دی گئی ہے اور بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے جہاں مختلف فرنچائز کے غیر ملکی کھلاڑی دوبارہ پاکستان آ رہے ہیں۔ وہیں بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی 8 سال بعد ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں۔

لاہور قلندرز نے شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کو ڈیرل مچل کی جگہ شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ہاتھ کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔

 بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد شکیب الحسن کے ستارے بھی گردش میں ہیں اور وہ طویل عرصہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں۔

اسٹار کرکٹر نے 6 ماہ قبل آخری میچ کھیلا تھا جبکہ آخری بین الاقوامی میچ بنگلہ دیش کیلیے 2023 میں ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے سمیت 8 میچز ری شیڈول کرنے کے بعد بقیہ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 مئی کو پنڈی اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اب تک پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے پلے آف مرحلے  کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ مسلسل چار فائنلز کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

پلے آٖف مرحلے کی مزید تین ٹیموں کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان جنگ ہے۔