ہوم بلاگ صفحہ 26342

نئے کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک

0

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئےمیں کہا گیا ہےکہ نیا ضابطہ اخلاق انٹربینک مارکیٹ کے کاروبار کوشفاف بنانےکے ساتھ ساتھ کاروبارکے معیار، طریقہ کار اورماحول کو بھی بہتر بنانےمیں اہم کرداراداکرے گا۔

مرکزی بینک نےبینکوں اورترقیاتی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

ٹریژری ڈیپارٹمنٹس سہہ ماہی رپورٹ اپنےاعلٰی افسران کوجمع کرائیں، اسٹیٹ بینک کی ٹیم اچانک آن سائیٹ انسپیکشن کرکےعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی انٹر بینک مارکیٹ اوراس کی پیچیدگیوں سے نمٹنےکیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اوراس کے لئےتمام اسٹیک ہولڈرز  سے مشاورت بھی کی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روزبھی تیزی کا رجحان برقرار

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روزبھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، مارکیٹ نےتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکا نیاریکارڈ بنادیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار میں اُتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم فرٹیلا ئیزر،فوڈ اور پاور سیکٹر کی کمپنیوں میں نئی خریداری نےمارکیٹ کومثبت زون میں رکھا۔

جبکہ پیرکی طرح منگل کوبھی بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹرمیں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو محدود کیا۔

تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 26200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی اورکاروبارکےاختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس نوے پوائنٹس کے اضافے سے 26259 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پر مذکرات رواں ماہ نئی دہلی میں شروع ہونگے

0

پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پر مذکرات رواں ماہ کی پندرہ اور سولہ جنوری کو نئی دہلی میں شروع ہونگے، وزرات تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک بار پھر باقاعدہ تجارتی مذاکرات شروع کر رہے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان نئی دہلی میں ہوگا، زرائع کے مطابق مذاکرات کی حتمی تاریخ پندرہ اور سولہ جنوری طے پائی ہے۔

حکام کا کہناہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اور واہگہ باڈر پر بھارتی مصنوعات سہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
   

ایم کیو ایم کا کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

ایم کیو ایم نے اے آروائی نیوز اور پروگرام کھرا سچ کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف زیب النسا اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں کارکنان اور ایم کیو ایم اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میڈٰیا کی آزادی اور غیرجانبداری کی حمایت کرتی ہے لیکن میڈٰیا کو آزادی کے ساتھ ساتھ ذمے داری کا بھی احساس ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کھرا سچ میں ایک خاص پالیسی کے تحت متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین اور اب مہاجر قوم کے خلاف ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، پرویز الہی

0

 چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق پاکستان کو فلاحی ملک بنانا چاہتی ہے ۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر وکلاء کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انھوں نے برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار پراسکیوشن سروس قائم کیا اور پبلک ڈیفنڈر سروس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی، ایشیاء میں پہلی بار کنزیومر کورٹس قائم کیں جن سے ہزاروں صارفین کو فائدہ ملا۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کے دور میں وکلاء کیلئے مفت علاج کی سہولت مہیا کی گئی، اس سے قبل پاکستان میں تحصیل کی سطح تک بار ایسوسی ایشنز کو بلاتفریق فنڈز نہیں دئیے گئے تھے۔ 

خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان

0

مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں این جی او صوبہ چلارہی ہے، نیٹو سپلائی روکنےوالوں کو امداد بھی مل رہی ہے۔

مولانافضل الرحمان کاکہناہے خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم ملکی سالمیت اور خودمختاری پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔ ان کاکہنا تھا طالبان سے مذاکرات میں مشکلات ہیں لیکن حکومت کومینڈیٹ مذاکرا ت کاہی ملاہے۔

مولانافضل الرحمان کاکہناتھا خیبرپختونخوا میں عجیب صورتحال ہے نیٹو سپلائی کا راستہ روکنے والوں کو ہی مدد مل رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ پر کنٹرول مشکل ہوتا جارہا ہے صورتحال سے نکلنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد کو لے کر موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

پرویز مشرف کا ملک سے جانا تیسرا این آر او ہوگا ، عمران خان

0

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ملک پرویز مشرف کا ملک سے جانا تیسرا این آر او ثابت ہوگا، الطاف حسین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ عوام کو سندھ ون اور ٹو نہیں انصاف چاہئے۔

زہرہ شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  انتخابات کے دوران بدترین دھاندھلی ہوئی کراچی کے تین حلقوں کے نتائج سب کے سامنے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کے ذمہ داران کو قتل کرکے انتخابی دھاندھلی کا آغاز کردیا گیا۔
   

الطاف حسین پرویز مشرف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،میاں محمود الرشید

0

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین جو زبان استعمال کررہے ہیں، کوئی محب وطن ایسا نہیں کہہ سکتا، وہ اسطرح کی باتیں کرکے پرویز مشرف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں مجسٹریٹ کے جرمانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے مزدور کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان کی پوری پنجاب اسمبلی مذمت کرے گی، الطاف حسین کو اُس وقت مسائل کیوں یاد نہیں آئے جب وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت کے مزے لوٹ رہے تھے۔

آج سندھ ون اور سندھ ٹو کیوں یاد آرہا ہے، ایسے حالات میں اس طرح کی باتیں پاکستان کونقصان پہچانے کی سازش ہے، میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف صرف میڈیا پر ڈرامے کرنا جانتا ہے ، وہ غریب عوام کےلیے کچھ نہیں کرسکتا، آج تک غربت اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

شہباز شریف اور انکی ٹیم رزق حلال کمانے والوں کے گلے پر چھری پھیر رہی ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جاتا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک پالک فروش کو پانچ ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسے دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

خیبر پختون خواہ میں پنجاب سے بہتر حالات ہیں، آئندہ چھ ماہ میں لوگ کے پی کے میں انقلاب محسوس کرینگے، ہیلی کاپٹر پر گھومنے والے مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے انہیں صرف ہوائی سیر سپاٹوں کا شوق ہے۔

معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز

0

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہیں،دونوں ممالک مذہبی عقائد، اقدار اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں، علاقائی اور عالمی امور پردونوں ممالک کے یکساں خیالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کومزید مضبوط کیاجائے گا، معاشی ترقی کے لئے سعودی تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نےباہمی تعلقات پراعتمادکااظہارکیا۔

ہماری حکومت کمزور ہے قانون طاقتور ہے، پرویز رشید

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کمزور ہے قانون طاقتور ہے۔ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا محسن ملک ہے۔ سعودی عرب نے کبھی پاکستان میں غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر میں بھر پور تعاون کی یقین داہانی کرائی گئی ہے۔

امریکہ ،کابل اور بھارت سے بھی ہمارے اچھے تعلقات ہو چکے ہیں الطاف حسین کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نئے نئے نعرے آتے رہتے ہیں، اب بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی نئے نعرے لگائے جارہے ہیں۔سندھ کی تقسیم کے حوالے سے سندھ کے عوام خود فیصلہ کریں۔آئین کے تحت تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔