اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26387

آپریشن کے بعد کراچی کے امن میں بہتری آئی ہے ، پرویزرشید

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کراچی کے امن میں بہتری آئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ گولی اور گالی کی سیاست ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرم کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو،مجرم ہی ہے، سیاسی بنیادوں پر بری الذمہ نہیں کیا جائے گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں جرم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کا آپریشن جمہوری حکومت کے فیصلوں کے مطابق ہورہا ہے ۔

وفاقی وزیر پرویز رشید نےبتایا کہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔

پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائںل میں جگہ بنالی

0

ایڈلیڈ: پاکستانی شاہینوں نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان نے آئرلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ناک آؤٹ مرحلے میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ میں ہی ہوگا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرلی۔اس سے قبل آئرلینڈ نےپاکستان کوفتح کیلئےدوسو اڑتیس رنز کا ہدف دیاتھا، کپتان پورٹرفیلڈ نے ایک سوسات رنزبنائے۔

 پاکستان کے وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور پردوسوسینتس رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ پال اسٹرلنگ کوچاررنز پراحسان عادل نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس کے بعد کپتان پورٹرفیلڈ ایک اینڈ پرڈٹے رہے۔

 دوسری جانب  وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، گیری ولسن انتیس، بل برائن اٹھارہ،نیل اوبرائن اور اسٹورٹ تھامسن بارہ،بارہ، اورجان مونی تیرہ رنزبناکر پویلین لوٹے۔پورٹرفیلڈ نے ایک سواکتیس بالز پرایک سوسات رنز اسکور کئے، جس میں گیارہ چوکے اورایک چھکاشامل تھا۔

پورٹرفیلڈ کو شاہدآفریدی نے سہیل خان کی گیند پرکیچ کیا۔ پاکستان کے وہاب ریاض نے تین، راحت علی اورسہیل خان نے دو،دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ایک ایک وکٹ حارث سہیل اوراحسان عادل کوملی۔ آئرلینڈ کے نو کھلاڑی کیچ ہوئے۔ ان میں سے چارکیچز عمراکمل نے لئے۔

بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر بےجا مداخلت کررہاہے، سرتاج عزیز

0

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر بے جامداخلت کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان کا کیس پاکستان کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

سرتاج عزیر نے کہا کہ لکھوی کےمعاملےسے بھارت سے مذاکرات پراثر نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر بھی تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

 مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھار ت کے ساتھ آبی تنارع پر اپنے حقوق کا تحفظ کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ تاپی منصوبے پر اگلے سال سے کام شروع ہوجائے گا۔

مشیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان نے تاپی منصوبے میں سیکیورٹی کیلئے یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور: چرچ پرحملہ وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی رہنماوں کی مزمت

0

لاہور: وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی رہنمائوں نے لاہور کے گرجاگھروں میں دھماکوں کی پر زور مذمت کی ہے اور بیگناہ انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورواقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

 عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی امداد مہیا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی سمت درست کی جائے۔

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری، چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الہی نے بم دھماکوں کی شدید مذمت‎ مزمت ہے۔

جمہوری وطن پارٹی نے جاں بحق افراد کےلواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری تحفظ عزاداری کونسل اور جعفریہ الائنس کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

یونائیٹڈمنارٹی کےصدرنورس مسیح اور کرسچین ڈیموکریٹک وائس نے حکومت سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔

سی آئی اے ’القائدہ‘ کی مالی امداد میں ملوث نکلی

0

 

واشنگٹن: امریکی ایجنسی سی آئی اے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم القائدہ کو ہتھیار خریدنے اور دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے بھاری رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے افغان حکومت کے خفیہ فنڈ میں 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کئے جن میں سے پانچ لاکھ ڈالر پاکستان سے اغوا کیے گئے افغان قونصل جنرل عبدالخالق فاراہی کی رہائی کے لئے استعمال کیے گئے۔

امریکی اخبار کے مطابق 2011 میں جب نیوی کمانڈوز نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مارگرایاتومکان کی تلشی کے دوران وہاں سے ایسے دستاویزات برآمد ہوئے جن کی رو سے سی آئی اے افغان صدرحامد کرزئی کو القاعدہ کے لئے رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

اخبار کے مطابق القائدہ کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی خط وکتابت پر تحقیقی کے ذریعے یہ پتا چلا کہ القائدہ اغوا برائے توان کے ذریعے حاصل کردہ رقم کو ہتھیار خریدنے ، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم کے جنگجوؤں کے خاندانوں کی مالی کفالت میں استعمال کرتی رہی ہے۔

امریکی اخبار نے افغانستان کےایک سرکاری حکام کے بیان کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ رقوم القائدہ ، دیگر جنگجو گروہوں کے رہنماؤں اور پارلیمانی نمائندوں کو صدارتی محل سے فراہم کی جاتی رہیں ہیں اور نو منتخب افغان صدر اشرف غنی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس سلسلے میں کمی آئی ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ یہ تحقیق افغان اور یورپی حکام سے کی گئی گفتگو کے نتیجے میں مرتب کی گئی ہے جبکہ سی آئی اے نے اس معاملے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں

0

ممبئی: بالی ووڈ کی معصوم اور بھولی بھالی شکل صورت والی عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔

مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں جس کے بعد تو انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہو گئے۔

 اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایا اور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔

بھولی سی صورت ، شرارتی ادائیں اور آنکھوں میں مستی ، بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغازفلم ’’سنگھرش‘‘ میں چائلڈ سٹار سے کیا۔

 فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ بھٹ نے دو ہزار بارہ میں پہلا مرکزی کردار فلم ”سٹودنٹ آف دی ائیر” میں ادا کیا ۔

دو ہزار چودہ میں عالیہ بھٹ نے ’’ہائی وے‘‘ میں شاندار اداکاری کیساتھ گلوکاری  کے بھی جوہر دیکھائے۔

اسی سال عالیہ بھٹ نے ٹوسٹیٹ اور ہمٹی شرما کی دلہنیا جیسی کامیاب فلمیں اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ۔

پیاز کا عرق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی موثر

0

کراچی: (ویب ڈیسک) پیاز کا عرق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی موثر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کا عرق خون میں ذیابیطس اور کولیسٹرول کی زائد مقدار کو کم کرنے میں معاون ہے۔

پیاز کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ یہ صحت کی محافظ بھی ہے، ماہرین کے مطابق پیاز کی تاثیر بعض تکلیف دہ امراض میں نہایت سود مند ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق پیاز کی تہوں میں ذیابیطس ختم کرنے والی دوامیٹ فارمین پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول اورگلو کوزکی زیادہ مقدارکو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کو238رنز کا ہدف دے دیا

0

ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے دو سو اڑتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گیارہ کے مجموعی اسکور پر احسان عادل نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، آئرلینڈ کی دوسری اہم وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

آئرلینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین نیل او برائن کو راحت علی نے ٹھکانے لگاکر حریف ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے کپتان پورٹرفیلڈ اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔

 آئرش کپتان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ورلڈ کپ میں پہلی سینچری جڑدی، وہ ایک سو سات رنزبناکر سہیل خان کا شکار ہوئے، آئرلینڈ کی ٹیم دو سو سینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

لاہوریوحنا آباد میں چرچزپر دھماکے،10 جاں بحق، متعددزخمی

0

لاہور: فیروز پورروڈ پر یک کے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچے سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ سے ملحقہ علاقہ یوحنا آباد میں کرائسٹ چرچ اور کیتھولک چرچ کے نزدیک یک کے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے  ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اوراس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹٰیمیں جائے وقعہ کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔

تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے ایک حملہ آورنےچرچ میں گھسنے میں ناکامی پرخود کو اڑایا، عینی شاہدین کاکہنا تھا پہلا دھماکہ کیتھولک چرچ اور دوسرا کرائسٹ چرچ میں ہوا، دھماکےکےوقت مسیحی افراد عبادت میں مصروف تھی۔

یوحنا آباد مسیحی برادری کا علاقہ ہے اور اتوار کے روز انکی مذہبی رسومات انجام دی جارہی ہوتی ہیں۔

دھماکے کی جگہ پر افراتفری کا عالم ہے اور چرچ میں موجود لوگوں کے عزیزواقارب بھی اسپتال اور جائے دھماکہ پر پہنچناشروع ہوگئے جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامناہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کرلیاگیاہے ۔

یوحنا آباد کے دو گرجا گھروں میں دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے دو مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ لیا، غصے سے آگ بگولہ لوگوں نے دونوں ملزمان کو تشدد کے بعدزندہ جلا دیا۔
دھماکے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور جائے وقوع سے دو مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ لیا، پولیس نے مداخلت کی لیکن مشتعل افراد نے کسی کی ایک نہ سنی اور حملہ آور کے مبینہ ساتھیوں کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔

مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنا دیں گے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ یہ دونوں واقعی حملہ آور کے ساتھی تھے یا بے گناہ تشدد کا نشانہ بنے۔

لاہور کے علاقے یوحناآباد میں بم دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے غصہ حکومت پر نکالا، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ  ہمارے پیاروں کا کیا قصورتھا جو انہیں خون میں نہلا دیا گیا، بے گناہ مر رہے ہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس ذرائع کاکہناہے کہ حملہ آوروں کی تعدادتین سےچار تھی۔جنہوں نےکیتھولک اورکرائسٹ چرچ کےدروازوں پردھماکےکئے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، سربراہ تحریک انصاف عمران خان، وزیرداخلہ چوہدری نثار، سابق صدر پرویز مشرف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

گلگت کوہستان چیک پوسٹ پر حملہ،5 اہلکارزخمی

0

گلگت: کوہستان کےقریب رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹرسمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کی سرحدی حدود دیامر اور کوہستان کے درمیانی علاقے میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

 زخمی اہلکاروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ گللگت منقتل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس علاقے میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے،گزشتہ سال بھی زمینوں کی حدود کے تنازعے پر ہلاکتوں کے بعد پولیس کو ہٹا کر رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا ۔