اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26386

لاہور: گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج

0

لاہور: یوحنا آباد دو مختلف چرچز میں ہونے والے دھماکوں کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

لاہور کے تھانہ نشتر ٹاون میں پادری ارشاد اور فرانسز ارشاد کی مدعیت میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، مقدمات انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز یوحنا آباد میں دو مختلف خود کش دھماکے ہوئے۔  یوحنا آباد میں واقع کرائسٹ اور کیتھولک گرجا گھروں میں دھماکے اس وقت ہوئے جب خصوصی عبادات جاری تھیں کہ یکے بعد دیگرے دھماکے ہوگئے، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 71 زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے دو مشکوک افراد کو بد ترین تشدد کے بعد قتل کر دیا اور آگ لگا دی تھی۔

پاکستان کی مسیحی برادری آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں مشنری اسکول بھی آج بند ہیں۔

کراچی میں آج تمام مشنری اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہے سانحہ یوحنا آباد کے خلاف بشپ آف پاکستان صادق ڈینل کی اپیل پر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، مسیحی کمیونٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

شارع فیصل پر نکالی جانیوالی ریلی کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے، شارع فیصل پر نکالی جانیوالی ریلی بلوچ پل سے شروع ہوکر گورا قبرستان پر اختتام پزیر ہوئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث اصل افراد کو گرفتار کیا جائے ، کراچی میں سینٹ جوزف، سینٹ پیٹرک، سینٹ لارنس کالجوں سمیت مختلف نجی مسیحی اسکول بند رہے۔

صادق ڈینیل کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور مسیحی کمیونٹی اس صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لی۔

سانحہ لاہور کے خلاف مسیحی برداری نے احتجاجاً مشنری اسکولز بند کردیئے گئے ہیں، سانحہ لاہور کے خلاف مسیحی برداری آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلوں کا انعقاد کریگی اور تمام چرچز میں دعائیہ تقریبات کاانعقاد بھی کیا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دعائیہ تقریبات اور ریلیاں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

بشپ آف پاکستان صادق ڈینئیل کا کہنا ہے کہ چرچ پر خودکش حملے ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، دھماکوں کے کیخلاف ملک بھرمیں یوم سوگ منائیں گے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ واقعہ واہگہ اور پولیس لائنز دھماکے سے ملتا ہے خودکش حملوں کے بعد مظاہرین کے خلاف پولیس نے بڑے نقصان سے بچنے کے لئے ایکشن نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس وہاں موجود نہیں تھی تو اہلکار شہید اور زخمی کیسے ہوئے۔


جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

0

جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی گئی ہے، آٹھ ہزار خاندانوں کو واپسی کےلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروے کئی اور سراروغہ کے چودہ دیہات کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اس مرحلہ میں آٹھ ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، واپس جانیوالے متاثرین کو پینتیس ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادائیگی کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائینگی۔

اس سے قبل گیارہ ہزار نو سو چوبیس خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔

لاہور: موسلادھاربارش، پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار گرگئی

0

پنجاب: لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں موسلادھاربارش سے پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار گرگئی ۔

بارش کا پانی پنجاب اسمبلی کے احاطے کی دیوار کو گزشتہ رات ڈھیر کرگیا اور کھمبا بھی گرا گیا،لاہور میں شہریوں کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو ایوان کی عمارت کی ہی فکر نہیں تو شہرکی کیا پرواہ کریں گے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے لاہور کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

لاہور سمیت جنوبی اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے موسم کو پھر سے سرد بنادیا ہے، ننکانہ صاحب، سرگودھا، میاں چنوں، کوٹ مومن ، پیر محل اوربھکر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی زد میں ہیں۔

شدید موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، اوکاڑہ، گجرانوالہ اور عارف والا میں موسلا دھار بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے باعث لاہورائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر بھی بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

انیمیٹڈ فلم سندریلا کی باکس آفس پر کامیابی

0

ہالی وڈ: فلم سندریلا شائقین کی بھرپور داد وصول کرتے ہوئے باکس آفس پرسر فہرست ہے۔

والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی جانب سے پیش کی جانے والی انیمیٹڈ فلم سندریلا نے امریکی سنیماؤں میں رواں ہفتے سات کروڑ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پرکامیابی حاصل کرلی جکہ فلم سندریلا دنیا بھر میں تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

سنرریلا کو اس فلم میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جسے شائقین نے بے پناہ سراہا ہے۔

ہالی وڈ کی ایکشن فلم رن آل نائٹ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، ایکشن ہیرو لیام نیسن اس فلم میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

رن آل نائٹ اب تک ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر پائی ہے۔

حلقہ این اے 137میں نواز لیگ کامیاب،تحریک انصاف دوسرے نمبر پر

0

ننکانہ صاحب : قومی اسمبلی کے حلقہ این اےایک سو سینتیس کے انتخابات میں مسلم لیگ نواز نے معرکہ مار لیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے ستتر ہزار آٹھ سو نوے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

حلقہ این اے ایک سو سینتیس کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ملسم لیگ ن کی امیدوار کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ انتالیس ہزار چھ سو پینتیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور میں دو چرچوں میں خودکش حملوں کے بعد اس حلقہ میں ینگسن آباد اور مارٹر پور کے مسیحی برادری کے پولنگ اسٹیشنز پر احتجاجا پولنگ بند کردی گئی۔

مظاہرین نے ٹائر جلائے اور ننکانہ شاہ پور روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی، ایک دو پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی جس سے آزاد امیدوار کے دو حامی زخمی ہوگئے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے لاہور میں خود کش دھماکوں کے بعد جیت کا جشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر شذرہ منصب علی  کےاعلان کے باوجود ان کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں شہرکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی، شذرہ منصب علی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

ایمبولینس سروسز بھی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں،رینجرز ترجمان

0

کراچی : رینجرزترجمان نےکہاہےکہ کراچی سےگذشتہ دنوں گرفتارہونےوالےبعض ملزمان اسلحہ چھپانےاوردوسری جگہ پہنچانےمیں ملوث ہیں۔

رینجرزترجمان کےبیان میں کہا گیا کہ کئی بعض رفاحی اداروں کےملازم اسلحے کی نقل وحمل میں ملوث رہےہیں ۔ کچھ ایمبولینس سروسز بھی غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سخت جرم ہے،ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ ایسی کارروائی میں ملوث افراد کو سندھ آرمز آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا جائےگا۔

رینجرزترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ایسی کسی بھی واردات کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں،تاکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔

سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیت لیا

0

میلبورن : سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے سو کلو گرام کیٹگری میں آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیت کر پاکستان کانام روشن کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ہونے والے آرنلڈ کلاسک مقابلوں کے سو کلو گرام کیٹگری کے علاوہ پاور لفٹنگ اور مارشل آرٹ کے مقابلے منقعد ہوئے۔

سو کلو گرام تن سازی کے مقابلے میں سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے میدان مار لیا۔ سابق مسٹر ورلڈ آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کیا۔

آرنلڈ کلاسک ایوارڈ مختلف اسپورٹس کیٹگریز میں ہرسال منعقد کئے جاتے ہیں۔

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید دومریضوں کا انکشاف

0

دادو: پولیو وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے۔ فوکل پرسن انسداد پولیو مہم سندھ ڈاکٹرعذرہ پیچوہو نے محکمہ صحت کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دادو کی دو یونین کونسلوں میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد فوکل پرسن انسداد پولیو مہم سندھ ڈاکٹرعذرہ پیچوہونے محکمہ صحت اور ضلعی افسران کے اجلاس میں سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس مہلک بیماری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نااہلی میں ملوث اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

0

ملتان : باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق, بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ابدی نیند سوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بارش جہاں باعث رحمت ہے وہیں خستہ حال مکانوں کیلئے خطرہ بھی بن جاتی ہے۔ملتان میں بارش نے ہنستا بستا آشیانہ اجاڑ ڈالا۔

شہر کی چودہ نمبر چو نگی کے قریب بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت زمیں بوس ہوگئی ۔مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی ٹیمیں پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن گرنے والی چھت تین زندگیاں بھی ساتھ لے گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنےو الوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

الطاف حسین پاک فوج کومتنازعہ نہ بنائیں، قائم علی شاہ

0

کراچی : وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہم پرتنقید کرلیں لیکن فوج کومتنازعہ نہ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد سےلاتعلقی کااظہارکرے یا پھر ان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرے، قانون سےبالاترکوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگا،اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرزکواختیارات دینےکافیصلہ تمام جماعتوں کواعتماد میں لےکرکیا گیاہے،اور تمام جماعتیں اس فیصلے پرمتفق ہیں۔

شہر قائد میں قیام امن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوگیاہے،لوگ رات دوبجےبھی ساحل سمندرپر جاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں مکمل طورپرختم کردی گئی ہیں، قائم علی شاہ نے بتایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پرجلسہ عام رات بارہ کےبعدشروع کیا جائے گا۔