اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26405

چلی : تین دوستوں نے سائیکل چوری ہونے کا توڑ نکال لیا

0

چلی :  چلی کے تین دوستوں نے انوکھی سائیکل تیار کرلی ہے۔

چلی کے تین دوستوں نے چوری سے بچنے کا توڑ نکالا اور ایسی منفرد سائیکل بنا ڈالی ، جسے دیکھ کر چوروں کو مور  پڑ جائینگے، ان دوستوں نے چوری سے بچنے کیلئے ایسی سائیکل تیار کر لی ہے، جس کے پرزے اسے چلانے کیساتھ ساتھ اس کی حفاظت کرنے کیلئے بھی استعمال کئے جائینگے ۔

اس منفرد سائیکل میں ایک ایسا سسٹم لگایا گیا ہے، جو کسی بھی شخص کے سائیکل چھونے پر مالک کو موبائل پر مسیج سینڈ کرے گا۔

یہ منفرد سائیکل چار سوڈالر سے ہزار ڈالر تک فروخت کی جائیگی۔

پاپ کارن کھلانے والی مشین مارکیٹ میں آگئی

0

نیویارک: امریکا میں ایک منفرد پاپ کارن مشین متعارف کرائی گئی ہے جو خود پاپ کارن لوگوں کے منہ میں ڈال دیتی ہے۔

یہ مشین ہے ’پوپی نیٹر‘جو کہ انسانی آواز پرحرکت میں آتی ہےا ور جیسے ہی کوئی اس کے قریب لفظ ’پوپ‘بولتا ہےتو پوپی نیٹر پاپ کارن کو اس کی منہ کی طرف اچھال دیتی ہے۔

لہذا آپ کام کررہے ہوں یا دیکھ رہے ہوں اپنی من پسند مووی، پوپی نیٹر ہوسکتی ہے آپ کی بہترین ساتھی۔

تھر پارکر: صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت یا کچھ اور،بچوں کی اموات 95 ہوگئیں

0

تھرپارکر: تھر پارکر میں نو مو لود بچوں کی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نا م ہی نہیں لے رہا ہے، ضلع میں مزید دس بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے اور تھر پارکر میں اموات کی تعداد پچانوے ہوگئی ہے۔

ایک جانب حکومتی دعوے ہیں اور دوسری جانب تھر میں موت کا رقصاں جاری ہے۔ صوبہ سندھ  کا ضلع تھرپار کر جہاں ننھے معصوم بچوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی حکومت کی جا نب سے سہولیات کی فراہمی کے بلند و با نگ دعوےکئے جارہیں ہیں اور وزرا کے دوروں اور فوٹو سیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن عملا ً پے درپے بچوں کی اموات کی سدباب کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

سسکتے بلکتے بچے کبھی دوا اور کبھی غذا کی کمی کے سبب موت کا شکار ہورہے ہیں اور کسی حکومتی عہدیدار پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ مٹھی کے سول اسپتال میں بچے مسلسل موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد اٹھا ئیس ہے اور ڈیڑھ ماہ کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد ترانوے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی قائم علی شاہ کارکردگی کے دعوے کرتے ہوئے نہیں تھکتے اور تھر میں بڑھتی ہوئی اموات بھی حکومت کو نیند سے نہ جگا سکیں۔ تھر میں بڑھتی ہو ئی اموات پر حکومتی کارکردگی ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔

وزیر اعلی سند ھ نے لاہور میں گفتگو کر تے ہو ئے فرمایا کہ تھر میں غربت آج سے نہیں بہت پہلے سے ہے اور حکومت وہاں فری گندم فراہم کر رہی ہے۔ قائم علی شاہ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں تھر کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ بھی جاری ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد حسین نے کہا ایک دن میں دس بچوں کی اموات افسوسناک ہے۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ تھرکے معاملے پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی بن چکی ہے۔

ان باتوں سے قطع نظر اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ تھر کے باسی بھو ک، پیاس، غربت، اموات، بیماری، دواؤں کی کمی اور ڈاکٹرز کی کمی جیسے مسائل سے پہلے بھی دو چار تھے اور آج بھی ہیں۔

داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے، الطاف حسین

0

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ داعش طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے جو پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ داعش سے نمٹنا صرف حکومت کا کام  نہیں بلکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اختلافات پس پشت رکھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، داعش کی موجودگی کے شواہد ملک کے مختلف شہروں میں سامنے آرہے ہیں، حکومت کو انکارکرنے کے بجائے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے افسران اورجوان مشکل ترین علاقوں میں جاکردہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمت اور بہادری سے حصہ لے رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، الطاف حسین نے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔

کمالیہ: گھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ،4 افراد ہلاک

0

کمالیہ: کمالیہ میں بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے چار افراد کو گولیوں سے بھون دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گائوں میں چھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی تئیس سالہ گوشیہ رانی کو اسکے چچا نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ کچھ روز قبل بھتیجی کا قاتل چچا نواز مدعی کے ساتھ صلح کے بعد جیل سے رہا ہوگیا تھا۔

نواز گھر والوں کے ساتھ سو رہا تھا کہ ملزم عبدالغفار ساتھیوں کے ساتھ اندر گھس گیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے محمد انور ،محمد نواز ،سعیداں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیشم بی بی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ ایک بچے دو خواتین نے گھر میں چھپ کر اپنی جان بچائی ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے فوری بعد کاروائی شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا سادہ عمل ہے، اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کو پیسہ باہرلیجانےکاسادہ عمل قرار دے دیا ہے جبکہ بین الاقوامی اصطلاح میں منی لانڈرنگ غیرقانونی دولت کی نقل وحمل کانام ہے۔

منی لانڈرنگ کیا ہے، اس بارے میں دنیا بھر میں رائج اصطلاح کامطلب ہے پیسے کی غرقانونی نقل وحمل تاہم لغوی مطلب بھی دیکھ لیا جائے تو منی کا مطلب پیسہ، لانڈرنگ کا سنتہائی سادہ سا مطلب دھونا یعنی پیسہ دھونا ہے۔ لفظوں کے کھلاڑی کہتے ہیں کہ دھویا ایسی چیز کو جاتا ہے جومیلی ہو یعنی میلی دولت کو دھونا منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار انتہائی سادگی سے اسے محض ملک سے پیسہ باہر لیجانے کا عمل قرار دیتے ہیں۔  پاکستان کے وزیرخزانہ ہوں یا حکومت کے بگ برادرز سب پرمنی لانڈرنگ کے الزام لگتے رہے ہیں۔

سابقہ دور میں توایٹمی دھماکوں سے پہلے ہی لاکھوں ڈالرزکی بیرون ملک منتقلی بھی موجودہ حکمران خاندان کےکھاتے میں شامل ہے اور اسی لیے منی لانڈرنگ کی اصطلاح ان کی چڑ بنتی جارہی ہے۔ اسلئے اسحاق ڈار بھی اس حوالےسے ایک سوال پر مشکل میں نظرآئے۔ اسحاق ڈار وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کی مجرمانہ اصطلاح کوجانےکیوں ہلکا کردکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کاجواب توماہرین معاشیات دے سکتے ہیں یا پھر اپوزیشن۔

کارٹون فلم ’دی پینٹس ‘کا ٹریلرجاری

0

بچوں کیے لئے بنائی جانے والی کارٹون فلم ’دی پینٹس‘ ایک بار ننھے منوں کا دل لبھانےپھر آرہی ہے۔

پینتیس سال قبل چارلس شولز نے یہ شاہکار تخلیق کیا تھا اور اسے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

مووی کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے اور اسے دیکھ کر بے ساختہ لبوں پر ایک ہی بات آتی ہے ’خوبصورت‘۔

اور کیوں نے ہو کیونکہ کہ نئی فلم کی کہانی اور پروڈکیشن کررہے ہیں چارس شولز کے بیٹے’کریگ‘اوران کے بیٹے’برائن‘تو ظاہر ہے فلم کی اصلی روح تو برقرار رہے گی نہ۔

دی پینٹس 15 نومبر 2015 کو سینما کی زینت بنے گی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا

0

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ علامہ طاہرالقادری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس آج ہوگا لیکن ٹیم کی تشکیل متنازع بنی ہوئی ہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک جے آئی ٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔ علامہ طاہر القادری کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے خاندانی دوست ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم رانا جبار کے دوست ایس ایس پی رانا شہزاد کو جے آئی ٹی میں شامل کردیا گیا ہے، جےآئی ٹی کے دیگر ممبران میں آئی ایس آئی کے کرنل احمد، ایڈیشنل آئی جی راحت علی اور سی آئی اے کے خالدابوبکر شامل ہیں۔

متاثرہ فریق کی جانب سے جے آئی ٹی پراعتراض کے بعد تحقیقات کس قدر شفاف اور قابل قبول ہوگی یہ جاننا کچھ ایسا مشکل نہیں۔

کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم کو پولیس رپورٹ پر بری

0

کراچی: کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ماسٹر عیسی کو پولیس رپورٹ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے چار ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ماسٹر عیسیٰ کے خلاف ثبوت نہیں ملے ہے، جس پر عدالت نے انھیں بری کرنے کا حکم دیدیا اور دیگرملزمان ثرمد صدیقی، ندیم برگر اورآصف ظہیر کے ریمانڈمیں دو دن کی توسیع کردی۔

دوسری جانب ائیر پورٹ حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملزمان کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔ ملزمان ندیم برگر اور سرمد صدیقی پہلے بھی سنگین مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔ ان ملزمان کو عینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے۔

اسپین کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

0

اسپین: پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

ارکان نے حکومت سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے مشرق وسطی میں قیام امن کی جانب پیش رفت ہوگی ۔

ارکان نے مطالبہ کیا اسرائیل اور فلسطین طویل عرصے سے جاری تنازع مزاکرات سے حل کریں۔