ہوم بلاگ صفحہ 26424

نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ:دفاعی چیمپیئن نیوی سرفہرست

0

      کراچی میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے۔ پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز ائیر رائفل اور اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے مقابلے ہوئے ائیر رائفل ایونٹ میں پاک آرمی کے شوٹرز نے گولڈ،پاکستان نیوی نے سلور اورپاک ائیرفورس نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں بھی پاکستان آرمی نے گول میڈل اپنے نام کیا۔ پاک نیوی سلورمیڈل جیت سکی۔براؤنزمیڈل پاکستان ائیرفورس نے حاصل کیا۔ میڈلز ٹیبل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ طلائی تمغوں کے ساتھ نمبرون پوزیشن پر قابض ہے۔ آرمی کے چاراورائیرفورس نے ایک گولڈ جیتا ہے۔

 

وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

0

وسط افریقی ریپبلکن میں جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، بے سروسامانی کے عالم میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں رہائش پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں جاری دو متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہجرت کرکے اقوام متحدہ کی جانب سے بنائے گئے کیمپوں میں پناہ حاصل کررہی ہے، جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث ہجرت کرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نےمسلمانوذں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    
   

جنوبی سوڈان:حکومت وشدت پسندوں کے مابین مذاکرات کا پہلا دورمکمل

0

جنوبی سوڈان میں حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان پہلے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو ایتھوپیا میں بات چیت کا آغاز ہوا، مصالحت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بات چیت میں جنوبی سوڈان میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی بند کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے عمل میں مشرقی افریقہ کا علاقائی بلاک (آئی جی اے ڈی) کسی بھی ممکنہ حل سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جنوبی سوڈان میں متحارب گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے جنوبی سوڈان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ شہریوں انخلاء کا بھی خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔
   

دمشق:کار بم دھماکہ، 4افراد جاں بحق 12زخمی

0

شام کے شمال مغربی شہر میں ایک کار بم حملے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ کے قریب زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک مسجد، اسکول اور ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا۔

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والی مختلف پرتشدد کاروائیوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
   

پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب

0

فرانس میں دریاؤں میں اضافے اور تیز ہوائیں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دس ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

فرانس کے جنوب مغربی حصے برٹنی میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث ساحلی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے سیلاب کی صورتحال ہے، حکومت کی جانب سے قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

آئر لینڈ اور اسکوٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے باعث کے متاثرہ علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
   

بیونس آئرس:بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند

0

ارجنٹینا میں بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں، حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے جہاں رہائشی علاقوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وہاں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں اور چھوٹے تاجروں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عوام کے اشتعال کے پیش نظر حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے چھوٹے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    

   

ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا چارسو بیس رنز پرآج اننگز دوبارہ شروع کرے گا

0

ابوظبی ٹیسٹ کے پانچویں دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر 420رنز سےدوبارہ شروع کرے گی،ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا اپنی دوسری نامکمل اننگز چار کھلاڑی آؤٹ ایک سو چھیاسی رنز پر شروع کی تو کپتان اینجلو میتھوز اور دنیش چندی نے مل کر سری لنکا کو مشکل سے نکالا۔

چندی مل نواسی رنز بناکر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب میتھوز نے پاکستانی بولرز کا جم کر سامنا کیا۔ چوتھے روز پاکستانی بولرز سری لنکن بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور چائے کے وقفے تک صرف ایک ہی وکٹ لے سک اْس کو پاکستان پر 241رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا 241رنز کی برتری سے اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔سری لنکا نے پانچ وکٹ پر 420رنز بنارکھے ہیں۔کپتان انجیلو میتھیوز 116رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

 

کراچی:رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنز،درجن سے زائد ملزمان گرفتار

0

   کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیوں میں درجن سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست جبکہ پولیس نے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں، رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائی کے دوران درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق کاروائیاں قیوم آباد، درویش کالونی، مہران ٹاؤن، رفاع عام سوسائٹی، اولڈ سبزی منڈی، گلشن حدید، چاولہ مارکیٹ اور شاہ ولی اللہ نگر کے علاقوں میں کی گئیں۔

اس کے علاوہ اہم شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی، نیو کراچی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔
   

پرویزمشرف کی میڈیکل ٹیم 6جنوری کو عدالت میں رپورٹ پیش کرے گی

0

سابق صدر پرویز مشرف کے آج صبح پھر خون کے نئے نمونے معائنے کیلئے لیب بھجوا دیئے گئے، میڈیکل بورڈ چھ جنوری کو عدالت میں رپورٹ پیش کرے گا، پرویز مشرف سے ملاقات کی تاحال کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے سات رکنی میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اسٹنٹ ڈالنے یا بائی پاس کرنےاور علاج کیلئے دبئی یا برطانیہ بھیجنے پر بھی غور کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے بیرون ملک ڈاکٹروں سے بھی رابطے کئے، سابق صدر کے پہلے دن لئے جانے والے خون کے نمونوں کی رپورٹ بھی آگئی ہے، مشرف کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

پرویزمشرف کے علاج کیلئے سات رکنی میڈیکل ٹیم کام میں مصروف ہے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں سے امور طے ہونے پر عدالت کو سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرکے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

سابق صدر کے بیرون ملک جانے کی ضرورت کے پیش نظر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزارت داخلہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں لائحہ عمل مرتب کرے۔

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، 9افراد جاں بحق

0

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر کے مختلف علاقوں میں دندناتے قاتلوں نے نو زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔

کراچی میں گولیوں کی گھن گرج اور پر تشدد کاروائیاں انتہا کو پہنچ گئیں، شہر بے اماں میں شعلہ اگلتی بندوقوں نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی، آپریشن کلین اپ بھی جاری لیکن خوف کا عفریت سیاہ بادل کی طرح اب بھی شہر کراچی پر منڈلا رہا ہے۔

آج صبح گلشن اقبال کے علاقے موتی محل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے مدرسے میں زیر تعلیم دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ساجد اور عابد کے نام سے ہوئی، گلشن حدید لنک روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رات گئے گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر مسلح افراد نے جوس کی دکان پر گولیاں برسا دیں، دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ابدی نیند سلادیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن بسم اللہ چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسکی شناخت منیر ولد فرید کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔