ہوم بلاگ صفحہ 26438

انقرہ:حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کرگئے

0

ترکی میں حکومتی حلقوں پر بدعنوانی کے الزامات سنگین صورتحال اختیار کر گئے، تین سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، اپوزیشن نے بلال اردوان پر بدعنوانی کے بعد القاعدہ کے حامی سے ملاقات کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ان اہلکاروں کو مالیاتی اسکینڈل فاش کرنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا، حکومت کو پہلے ہی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے اور اب دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات نے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

ترکی میں گذشتہ ماہ بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اب تک ملک بھر میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو برطرف یا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

سرحدی تنازعہ پرعالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرینگے،چلی صدر

0

چلی کے صدر سبسٹین پینرا نے کہا ہے کہ چلی اور پیرو سرحدی تنازعہ پر عالمی عدالت انصاف کے حتمی فیصلے کو من و عن تسلیم کرکے دنیا میں امن کی اعلٰی مثال قائم کرسکتے ہیں۔

دارلحکومت سان تیاگو میں چلی کی نو منتخب صدر مشیل بچلیٹ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی تنازعے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا، تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چلی کے سبکدوش ہونے والے صدر پینرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ریاست دوسری ریاست کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنے سمیت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو بھی من و عن تسلیم کرنے کی بھی پابند ہے۔

دوسری جانب پیرو کے صدر اولانٹا ہومالا بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں درمیان سرحدی تنازعہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تسلیم کرینگے۔

واضح رہے کہ پیرو نے دوہزار آٹھ میں عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا کہ چلی اس کی اڑتیس ہزار کلومیٹر سرحدی علاقے پر قابض ہے، عالمی عدالت انصاف ستائیس جنوری چلی اور پیرو کے درمیان سرحدی تنازعہ کا فیصلہ سنائے گی۔

پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،فیصلہ کل سنایا جائے گا

0

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف غداری مقدمے کی سماعت جاری ہے، مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا،  جوابی دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی سقم نہیں، اگر کہیں کوئی کمی ہے تو عام قانون کا اطلاق ہوگا۔

گزشتہ روز پرویزمشرف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ خصوصی عدالت کا قیام ایک خصوصی قانون کے تحت عمل میں لایا گیا، جس پر فوجداری قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے عدالت پرویز مشرف کو عدالت طلب کرنے کے لئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتی، ان کی یہ دلیل بھی تھی کہ خصوصی عدالتوں کے انیس سو چھیتر کے قانون میں گرفتاری سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ہے۔

شکاگو:تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

0

امریکی شہر شکاگو میں شدید سردی اور دھند کے باعث بند اسکولزو کالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوگئیں۔

شکاگو میں خون منجمد کر دینے والی سردی کے پیش نظر دو روز قبل بند اسکولز وکالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوجائینگی، شکاگو پبلک اسکولز مینجمنٹ چیف باربرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ موسم میں قدرے بہتری کے بعد کیا گیا تاہم انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو یونیفارم سمیت گرم ملبوسات میں اسکولز بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ ان دنوں امریکہ کی متعدد ریاستیں شدید برفباری اور سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی شہروں میں شدید سردی کئی سال پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
   

رنگیو:خشک سالی کی لہر برقرار،عوام پریشان

0

چلی کے مختلف شہروں میں خشک سالی لوگوں کی زندگی اجیرن نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

چلی کے شہر سان تیاگو اور رنگیو کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار سال جاری قحط سالی سے لوگ پریشان ہوکر دوسرے شہروں کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ انہیں قحط کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان کی زمینیں بنجر اور فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ رنگیو اور سان تیاگو میں انیس سو اٹھاونیں سے بارشیں بہت کم ہوئی ہے جو قابل تشویشناک امر اور خشک سالی کا سبب ہے۔
   

ٹوکیو:دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ میں ٹونا فش کی سالانہ نیلامی

0

دنیا کی سب سے بڑی تھوک مچھلی مارکیٹ میں سال کی پہلی ٹونا مچھلی کی نیلامی گذشتہ دنوں ٹوکیو میں منعقد کی گئی، جس میں پورے جاپان سے لائی گئی مختلف اقسام کی ٹونا مچھلیوں کی نیلامی کی گئی۔

تھوک مارکیٹ میں سال کی پہلی ٹونا مچھلی کی نیلامی کی خاص بات شمالی مشرقی جاپان سے لائی جانے والی دو سو تیس کلو گرام بلیو فن ٹونا مچھلی تھی،جس کی نیلامی سات اعشاریہ تین ملین ین یا ستر ہزار ڈالر میں ہوئی۔

تسوکجی مارکیٹ میں نیلامی کےدوران چین سمیت جاپان بھر سے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مچھلی کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

میڈرڈ:شہزادی کرسٹینا نے بدعنوانی کے الزامات پر کورٹ رجوع سے کرلیا

0

فرانسیسی شہزادی کرسٹینا نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگنے پر کورٹ سے رجوع کرلیا۔

شہزادی کرسٹینا کے وکیل نے میڈرڈ کی مقامی عدالت میں شہزادی کے اوپر حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے لگنے والے ٹیکس چوری اور منی لاڈرنگ کے الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

شہزادی کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی موکل کا تعلق رایل فیملی سے ہے اور اس طرح کے الزامات مخالف جماعتیں اپنی سیاست چماکانے کے لیے لگا رہی ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ریورس میٹر اور آٹو میٹک ووٹنگ مشین بھی ایجاد کرلی

0

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کئی ایجادات کے بعد ریورس میٹر اور آٹو میٹک ووٹنگ مشین بھی ایجاد کرلی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایک اور کارنامہ انجام دیا، واک تھرو گیٹ اور خفیہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے آلات کے بعد بجلی کے ریورس میٹرز بھی تیار کرلئے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کا کمال یہ ہے کہ اس کے ذریعے سولر انرجی سے حاصل ہونے والی بجلی ڈائریکٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اور وہی بجلی صارفین کو بغیر بیٹریز کے مہیا بھی کی جاسکے گی۔

یونیورسٹی نے جدید ترین آٹو میٹک ووٹنگ مشین بھی تیار کر رکھی ہے، جس کیلئے امریکی سفارتخانے یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے، نسٹ یونیورسٹی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اہم ایجادات کے بعد ایشیاء کی ایک سو بیسویں اور دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔
   

راولپنڈی:نامعلوم افراد کی فائرنگ،مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق

0

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کالج کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فاروق روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حشمت علی کالج کے پروفیسر عمرانی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر عمرانی موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کالج کے طلباء مشتعل ہوگئے اور سڑکوں پر آگئے، مشتعل طلباء نے پروفیسر عمرانی کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
       

بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیکرحکومتی ہدایات پرعمل کرینگے،نجم سیٹھی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی امور کا جائزہ لے کر حکومتی ہدایات پر عمل کرینگے، ایشیا کپ سے دستربردار ہوئے تو کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں خاصا فرق پڑے گا۔

دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بیس جنوری کو آئی سی سی کا سکیورٹی وفد بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے گا، جس میں پاکستانی ماہر بھی شامل ہوگا، اس وفد کی رپورٹ سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک ایشیا کپ کھیلنے پر آمادہ ہیں، اگر پاکستان نے ایشیا کپ میں شرکت نہ کی تو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہوگا، جس کے لئے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دو سالہ دور میں اچھا کام کیا لیکن اب ملکی کوچ کے تقرر کا وقت آگیا ہے، میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، اس لئے میں نے ابھی تک کوچ کے تقرر کا نہیں سوچا۔

پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کی کرکٹ ڈپلومیسی کی کوششوں پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے، وہ کامیاب ہوگی تو کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب ہو گی۔